وزن بڑھنے کی صرف یہی وجہ نہیں ہوتی کہ انسان فعال نہیں ہوتا چلتا پھرتا نہیں بلکہ کئی اور وجوہات بھی ہوتی ہیں، لیکن وزن بڑھ جانے کی صورت میں کھانا پینا نہ چھوڑیں اس سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے، لہٰذا یہ پانی پئیں اور وزن میں بغیر کسی کثرت کے کمی پائیں۔
ترکیب:
٭ دو گلاس پانی کو گرم کریں اس میں دو تیز پتے، ایک چمچ زیرہ اور ایک الائچی ڈال کر خوب پکائیں۔
٭نیم ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک لیموں کا رس شامل کریں اور پی لیں۔
اس پانی کو روزانہ پینے سے آپ کی صحت بالکل برقرار رہے گی، وزن بھی کم ہوگا اور جسم کا اضافی کولیسٹرول بھی کم ہوجائے گا بشرطیکہ آپ اس پانی کو روزانہ ناشتے سے پہلے لازمی پئیں اور اگر رات کو کھانے کے بعد پیٹ زیادہ بھر گیا ہے تو اس پانی کو بنا کر پی لیں یہ آپ کو راحت پہنچائے گا۔ معدے کی تکلیف اور بدہضمی میں مفید ہے۔