ادرک کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے، اس کا شمار ان مصالحہ جات میں کیا جاتا ہے جو کھانا پکانے کے لیے ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔ غذائیت اور بہت سارے طبی فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ادرک اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے ساتھ ہی اس میں ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی 6، بی 1، بی 2، بی 5 اور وٹامن ای)، زنک، فاسفورس، سوڈیم اور آئرن سمیت تمام ضروری غذائی اجزاء پائی جاتی ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کیلیئے بہت ضروری ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کو چبا کر کھانے سے آپ کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ اور اس کو کس وقت چبا کر کھانا فائدہ مند ہے؟
برطانوی ماہرین نے بتائے ادرک چبا کر کھانے کے فائدے:
۔ برطانوی ماہرین کے مطابق، ادرک کو چبا کر کھانے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں زیادہ کارآمد ہے۔
۔ جب آپ ادرک کو چباتے ہیں تو اس کا تازہ رس پیٹ میں جاتا ہے جوکہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خاتمے کے لیئے بے حد مفید ہے۔
۔ زیادہ بلغم آنے کی صورت میں بھی ادرک چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔
۔ اگر دانتوں میں کیڑا لگ جائے تو ادرک چبا کر کھائیں، یہ کیڑوں کو جڑوں سے نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ ذیابطیس کے مرض میں اس کو چبا کر کھانا انسولین کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
۔ اگر آپکو ہائپرٹینشن کا مرض لاحق ہے تو آپ روزانہ ادرک چبا کر کھائیں اس سے آپکو فائدہ ہوگا۔
۔ حافظہ کمزور ہے تو اس کو چبائیں، یہ آپ کی یاداشت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔