پالک کے پتوں کو ابال کر چائے بنائیں اور اس خاص نسخے کے استعمال سے بھرپور فائدہ اٹھائیں

image
خواتین اکثر مختلف قسم کے بیوٹی پراڈکٹس استعمال کرتی نظر آتی ہیں کبھی چہرے وجلد کی تازگی اور انھیں گورا بنانے کے تو کبھی دبلا ہونے کے نسخے اور دوائیاں کھا رہی ہوتی ہیں۔ ان تمام کیمیکل سے بھرپور چیزوں کے استعمال سے کچھ سائیڈ افیکٹس بھی مرتب ہوجاتے ہیں جس سے ان کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔

آج بیوٹی کارنر آپ کے لئے تین ایسے مشروبات لایا ہے جن کا استعمال آپ کی جلد کو حسین، رنگت کو صاف اور جوان بنانے کے ساتھ ہی ساتھ آپ کے موٹاپے میں بھی کمی کا باعث بنے گا اور آپ کی اندرونی صحت میں بھی مفید ثابت ہوگا یعنی چیز ایکٓ فائدے بے شمار۔ جو آپ کے کولیجن پراڈکشن(collagen production) کو تقویت دے کر آپ کے مسائل میں ہوگا مددگار۔

تو آئیے جانتے ہیں وہ تین قدرتی مشروبات جو بنائے آپ کا حسن بے مثال:

1: پالک کی چائے

پالک کے پتوں کو ابالیں اور ابلا ہوا پانی چھان کر الگ کرلیں، تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں اب اس پانی میں ایک چمچ شہد اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پی لیں، اس میں موجود تینوں اجزاء آپ کی رنگت صاف کرنے اور جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں فائدہ مند ہوں گے۔

2: بادام کا تیل

روازنہ رات میں سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ میں بادام کا تیل ملا کر پئیں یہ آپ کی جلد کو جوان رکھنے میں مفید ہوتا ہے کیونکہ اس مشروب میں موجود وٹامن ای اور لیکٹک ایسڈ آپ کے داغ دھبے اور جھریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔

3: پودینے، سونف اور کشمش کا پانی

ایک گلاس سادے پانی میں خشک پودینے کے پتے، سونف اور کشمش ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں اور صبح نہار منہ پی لیں یہ آپ کی زائد چربی کو بھی گھٹائے گا اور آپ کی جلد پر کلینزننگ کا کام بھی کرے گا۔

ان تینوں مشروبات کا روزانہ استعمال ہی آپ کو اپنے مسائل میں حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Palak Ke Patte Ka Istemal

Palak Ke Patte Ka Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Palak Ke Patte Ka Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.