بار بار دھونے کے ڈر سے بچے کا پیمپر کا نہیں بدلتیں ۔۔ بچے کو مستقل پیمپر پہنانے سے کون سی بیماری ہوسکتی ہے؟ ڈاکٹروں کا ماؤں کو مشورہ

image

والدین کے طور پر، آپ کو اپنے چھوٹے بچے کی صحت اور تندرستی سے زیادہ کوئی چیز فکر مند نہیں کرسکتی۔ آپ کوئی ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیں گے جو آپ کے بچے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو، ایسی ہی ایک غلطی انہیں دن بھر ڈائپر پہنانا ہے۔ اگر آپ بھی انہیں دن بھر ڈائپر پہنائے رکھتی ہیں تو آپ کو یہ مضمون پڑھنا بہت ضروری ہے۔

ہر وقت ڈائپر پہنائے رکھنے کے نقصانات: آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ماہرِ اطفال بچوں کو مستقل طور پر ڈائپر پہنائے رکھنے کے بارے میں کیا کہتے ہیں الرجک رد عمل: کچھ ڈائپر مینوفیکچرنگ کمپنیاں اکثر ڈائپر بنانے میں مصنوعی ریشوں، رنگوں یا دیگر سخت کیمیائی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ تمام سخت کیمیکلز آپ کے بچے کی حساس جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔ جلد پر خارش: بچوں میں ڈایپر ریشز بہت عام ہیں۔ اگر گیلے ڈائپر کو معمول سے زیادہ دیر پہنا ہوا چھوڑ دیا جائے تو اس میں بیکٹیریا کی افزائش ہو سکتی ہے اور دانے پڑ سکتے ہیں۔ اس سے بچنے کیلیئے ڈائپر باقاعدگی سے تبدیل کریں۔

زہریلے جراثیم: ڈائپر کیمیکلز اور مصنوعی مواد سے بنائے جاتے ہیں، جسکو زیادہ وقت پہنائے رکھنے سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ رات بھر ایک ہی ڈائپر کی وجہ سے جراثیم بچے کے نظام میں بھی داخل ہو سکتے ہیں جو کہ زہریلے ہو سکتے ہیں۔

انفیکشن کے زیادہ امکانات: ڈائپر ایسے مواد سے بنائے جاتے ہیں جو آپ کے بچے کے پیشاب کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی مادہ آپ کے بچے کے ڈائپر کے اندر ہوا کے آسان بہاؤ میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور بیکٹیریا اور دیگر جراثیم کی افزائش کے لیے موزوں حالت پیدا کر سکتا ہے۔ ڈائپر کا زیادہ استعمال آپ کے بچے کو جِلد اور دیگر انفیکشنز کا شکار بناتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Pamper Na Utarne Ki Wajha Se Beemar

Pamper Na Utarne Ki Wajha Se Beemar - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pamper Na Utarne Ki Wajha Se Beemar. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.