کیا آپ کی بھی رات میں سوتے ہوئے پیر کی نَس مڑجاتی ہے یا پٹھوں میں کھچاؤ محسوس ہوتا ہے؟ تو جانیئے پٹھوں میں کھچاؤ کی اصل وجہ اور اس سے نمٹنے کے طریقے

image

پٹھوں میں درد اس وقت ہوتا ہے جب کوئی عضاء غیر ارادی طور پر خود ہی سکڑ جاتا ہے۔ عام طور پر آپ کو درد کے مقام پر ایک سخت گانٹھ محسوس ہوتی ہے، اور اکثر اوقات اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ چیخیں نکل جاتی ہیں۔ یہ درد وقتی ہوتا ہے اور اس پر جلدی قابو پا لیا جاتا ہے۔ لیکن یہ کیوں ہوتا ہے اسکی وجوہات کیا ہیں اور اسے ٹھیک کیسے کیا جاسکتا ہے، یہ آج ہم آپکو بتائیں گے۔

وجوہات:

مختلف عمر میں اسکی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔

۔ عام طور پر پٹھوں میں کھچاؤ تھکاوٹ یا ضرورت سے زیادہ کام کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

۔ نوجوانوں میں زیادہ کھیلنے کودنے یا بھاری ورزش کرنے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔

۔ بچوں میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

۔ اسکے علاوہ دھوپ میں زیادہ پھرنا اور پانی کم پینا، جسکی وجہ سے جسم میں نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے۔

۔ یا شاید آپ کو کافی الیکٹرولائٹس نہیں مل رہی ہیں، جیسے پوٹاشیم یا میگنیشیم۔ یہ معدنیات آپ کے پٹھوں کو زیادہ آسانی سے کام کرنے میں مدد کرتی ہیں، اور مشروبات آپ کے جسم کو معدنیات پر عمل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ماہواری میں پٹھے کھچنا:

جب آپ ماہواری میں ہوں تو آپ کے پیٹ، کمر کے نچلے حصے اور رانوں کے ارد گرد تکلیف محسوس ہونا عام بات ہے۔ آپ کی ماہواری کے دوران آپ کے رحم کے پٹھے سکڑ جاتے ہیں اور آپ کو درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زیادہ شدید درد سے وابستہ کچھ عوامل درج ذیل ہیں۔

ماہواری کا بھاری بہاؤ ہونا، آپ کا پہلا بچہ ہونا، بیس سال کی عمر یا دیر سے ماہواری شروع ہونے کی وجہ سے یا جسم میں ایک قسم کا مرکب جو آپ کے رحم کو متاثر کرتا ہے پروسٹاگلینڈنز کی زیادہ پیداوار یا حساسیت کی وجہ سے۔

تیزی سے ریلیف حاصل کرنے کے لئے چند تجاویز:

۔ ماہواری میں درد والی جگہ پر گرم چیز سے سیخائی کرنا۔

۔ پیر کی نس مڑ جائے یا اس میں کھچاؤ آجائے تو فوری طور پر بیٹھ جائیں یا لیٹ جائیں، پھر ہاتھوں سے ٹانگ کو آہستہ سے اٹھائیں اور اس جگہ کی مساج کریں۔

۔ گرم پانی کی تھیلی جو مارکیٹ سے با آسانی مل جاتی ہے، اسے بھی متاثرہ جگہ پر رکھنے سے آرام آتا ہے۔

۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے بھی پٹھوں میں کھچاؤ آجاتا ہے۔ اکثر آدھی رات میں پاؤں کی نس مڑ جاتی ہے اور درد کے مارے آنکھ کھل جاتی ہے، اسکے لیئے رات میں گرم پانی سے نہا کر گرم دودھ پی کر سوئیں۔

۔ ایزنشل آئل بھی پٹھوں کے کھچاؤ کو ٹھیک کرنے کیلیئے بہترین ہوتے ہیں، اسکے مساج سے آپکو فوری فرق محسوس ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Paon Ki Nas Dab Jati Hai To Kya Karen

Paon Ki Nas Dab Jati Hai To Kya Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Paon Ki Nas Dab Jati Hai To Kya Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.