ذرا سا پپیتا کھانے سے آپ کن کن بیماریوں کا علاج ممکن بنا سکتے ہیں؟ جانیں سستے پپیتے کے مہنگے فوائد ۔۔۔۔

image

کچا ہو یا پکا عام طور پر گھروں میں خواتین پپیتا لازمی رکھتی ہیں کیونکہ گوشت گلانے میں پپیتا بڑا مفید ہے۔ مگر صرف گوشت گلانے میں نہیں پپیتا ہماری صحت کے لئے کئی طریقوں سے مفید ہے جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں ہے۔ تو اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ گھر میں آنے والے پپیتے سے ہر طرح سے فائدہ اٹھایا جاسکے تو اس کو جان لیں:

غذائیت:

ماہرین کے مطابق پپیتے میں 157 فیصد وٹامن سی، 3 گرام فائبر، 15 گرام کاربس، صفر کولیسٹرول، ڈائٹری فائبر 2 گرام، ایک گرام پروٹین، 3314 فیصد وٹامن بی ، 9 فیصد وٹامن اے اور 11 فیصد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔

فوائد:

• پپیتا قدرتی طور پر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اِسلیے یہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

• یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو فنگس وغیرہ سے بچاتا ہے۔

• جسم میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے جو دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔

• پپیتے میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی جو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

• اس میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اسلئے موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔

• آنکھوں کی بینائی کو بڑھانے میں پپیتا اہم کردار ادا کرتا ہے چونکہ اس میں بیٹا کروٹین اور وٹامن اے پایا جاتا ہے۔

• وہ افراد جو وٹامنK کی کمی کا شکار ہیں پپیتا اُن کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Papita Ke Fayde

Papita Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Papita Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.