گرمی کی وجہ سے ہمیں پسینہ عام دنوں سے زیادہ آتا ہے اور زیادہ پسینہ آنے سے جسم میں بدبو آنے لگتی ہے جوکہ بہت ہی شرمندگی کا باعث ہوتا یے۔
لہٰذا آج ہم بتارہے ہیں آپ کو پانچ ایسی ٹپس جن پر عمل کرکے آپ اپنے زائد پسینے کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
٭ لیموں
گرمی میں لیموں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں چاہے اسے کھانے میں کھائیں یا پینے میں لیکن لیموں گرمی بھگانے اور پسینے کے زائد اخراج کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں نمکیات کی کمی کو دور ہونے سے بچاتا ہے۔
٭ کچی لسی
کچی لسی کا استعمال کریں یہ جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھتی ہے جس سے زائد پسینے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ دھوپ میں سے آنے کے فوراً بعد ہر گز اس کو نہ پئیں یہ صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔
٭ ہلکی اور کم مصالحے کی غذا
ہلکی اور کم مصالحے کی غذا کا استعمال کریں کیونکہ زیادہ مصالحہ کھانے سے پسینے کا اخراج زیادہ ہوتا ہے اور ہلکی غذا ایک تو جلدی ہضم بھی ہوجائے گی اور جسم کے فاضل مادوں کا اخراج کرکے نمکیات کو کنٹرول رکھے گی۔
٭ صفائی کا خاص خیال
صفائی کا خاص خیال رکھیں روزانہ اپنے کپڑے بدلیں، نھائیں وقت پر سوئیں، ناخن کاٹیں اور جس جگہ زیادہ پسینہ آتا ہے وہاں بوڈی اسپرے لگائیں تاکہ بدبو اٹھ نہ سکے۔
٭ پانی کا زائد استعمال
پانی کیا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ہر گھنٹے میں دو گلاس پانی لازمی پئیں تاکہ جسم میں ہائیڈریشن نہ ہوسکے۔ پسینہ زیادہ آنے سے ہائیڈریشن ہوجاتی ہے جس سے ہماری صحت کو بہت نقصان ہوتا ہے۔ تربوز اور ناریل کا پانی ضرور پئیں تاکہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جاسکے۔ پانی کا زیادہ استعمال پسینے کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔