پی سی اوز اور خواتین کے اس جیسے کئی اور مسائل کنٹرول ۔۔ میتھی دانہ ایک ایسی جڑی بوٹی جو چینی لوگ ہزاروں سال سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔۔۔ جانیں اسکے بے شمار فوائد

image

میتھی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو ہزاروں سال سے چین میں متبادل ادویات میں استعمال ہوتی آرہی ہے۔ اس میں صحت کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں۔ اور اب یہ برصغیر کے پکوانوں میں ایک عام جزو ہے۔ اسکے علاوہ یہ مختلف ٹوٹکوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

میتھی دانے کے فائدے:

ماہرین کے مطابق میتھی دانہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے اور ٹیسٹوسٹیرون کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ میتھی دانہ عورتوں کے بہت سے مسائل میں فائدے مند ہے جیسے کہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے، خشکی دور کرتا ہے، دودھ پلانے والی عورتوں میں دودھ کی پیداوار بڑھاتا ہے، ماہواری کے درد کو کم کرتا ہے، جنسی خواہش کو بہتر بناتا ہے اور خاص طور پر پی سی اوز کے مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔

پی سی اوز (پولی سیسٹک اووریزسینڈروم):

اکثر خواتین کو پی سی اوز (پولی سیسٹک اووریزسینڈروم) کے بارے پی میں نہیں پتا ہوتا دراصل اس کا مطلب ہارمونز میں خرابی ہے۔ یہ ذیادہ ترجوان لڑکیوں میں پائی جاتی ہیں۔ لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں ہے کیونکہ آج ہم انھی خواتین کے لئے لائے ہیں اس کا آسان حل جس سے وہ گھر بیٹھے اس سے بچ سکتی ہیں۔

میتھی دانے سے علاج:

۔ میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ

۔ کلونجی ایک کھانے کا چمچ

۔ اجوائن ایک کھانے کا چمچ

۔ اسپغول ایک کھانے کا چمچ

ٹپ :

اب ان چاروں اجزاؤں کو اچھی طرح پیس کے باریک پاؤڈر بنالیں۔ اب روز ایک کھانے کا چمچ صبح اور ایک رات کو سادے پانی کے ساتھ کھالیں اس عمل کو تب تک جاری رکھیں جب تک مسئلہ مکمل طور پر حل نہ ہوجائے۔

پی سی اوز میں وزن کا بڑھنا:

جسم میں ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے اکثر لڑکیوں کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ اسکا آسان حل یہ ہے کہ میتھی دانہ اور جامن کے بیج کو پیس کراس کا قہوہ بنا کر پی لیا جائے تو اس سے غیر معمولی وزن نہیں بڑھے گا۔

You May Also Like :
مزید

Pcos Ka Ilaj Methi Dane Se

Pcos Ka Ilaj Methi Dane Se - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pcos Ka Ilaj Methi Dane Se. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.