میں بچہ پیدا کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے ۔۔ جانیئے پی سی اوز کے ساتھ حاملہ ہونے کیلیئے کون سی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے

image

پی سی اوز ایک عام ہارمونل مرض ہے جو تولیدی عمر کی خواتین کو متاثر کرتا ہے، ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے پی سی اوز والی خواتین میں اکثر ماہواری کی بے قاعدگی ہوتی ہے، لہٰذا اُن خواتین کو دوسری خواتین کے مقابلے میں حاملہ ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پی سی اوز کے ساتھ حاملہ ہونے میں کچھ ایسے ہی اقدامات شامل ہیں جو پی سی او کے بغیر خواتین کو صحت مند حمل کے لیے کرنا چاہیں۔

وزن اور باڈی ماس انڈیکس کی پیمائش کرنا:

آپ کا بی ایم آئی ظاہر کرتا ہے کہ آیا آپ کا جسمانی وزن کتنا صحت مند ہے اور آپ کے جسم کی ساخت میں چربی کتنی ہے۔ اگر آپ اضافی وزن کا شکار ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں کہ آپ کو حاملہ ہونے سے پہلے کتنا وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔

صحت مند غذا اور ورزش:

صحت مند غذا اور ورزش شروع کریں، غذائیت سے بھرپور کھانے کے انتخاب کو منتخب کرنے اور روزانہ روزش کرنے سے آپ کے جسم میں حاملہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

پیریڈز کیلنڈر:

آپ کی ماہواری کا پتہ لگانے کے لیے پیریڈز کیلنڈر یا ایپ استعمال کریں، اس سے آپ کو بہتر اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے کہ مہینے کے کن دنوں میں آپ کے حاملہ ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح:

اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو چیک کریں، یہ یقینی بنانے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے ملیں کہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح متوازن ہے یا نہیں۔ آپ کے خون میں شوگر کی سطح حاملہ ہونے، صحت مند حمل رکھنے، اور یہاں تک کہ آپ کے بچے کی مستقبل کی صحت میں بھی اہم ہے۔

You May Also Like :
مزید

Pcos Ke Sath Pregnancy

Pcos Ke Sath Pregnancy - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pcos Ke Sath Pregnancy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.