ماہواری کے درد کو معمولی نہ سمجھیں۔۔ جانیئے یہ کن خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے؟

image

پیریڈز کا وقت پر آنا اور درست طریقے سے آنا صحت مندی کی دلیل ہوتی ہے مگر ان میں ہونے والی بے قاعدگی خواتین کی آئندہ زندگی میں مشکلات کا سبب ہو سکتی ہے اور کئی بڑی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے- ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو ماہواری کے حوالے سے کسی بھی مسئلے کے لیے شادی سے قبل ڈاکٹر کو دکھانا معیوب تصور کیا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ لڑکیوں کے ان مسائل کا جب شادی کے بعد پتہ چلتا ہے تو وہ دیر ہو جانے کے سبب بڑے مسائل میں تبدیل ہو چکے ہوتے ہیں اور بعض اوقات بانجھ پن، رسولی اور کینسر جیسے جان لیوا امراض میں تبدیل ہو چکے ہوتے ہیں انہی مسائل کے حوالے سے کچھ علامات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

شدید درد کی وجوہات:

عام طور پر ہر عورت کو اپنی زںدگی میں اس درد کا سامنا تقریبا ہر مہینے کرنا پڑتا ہے یہ درد پیٹ کے نچلے حصے کی جانب ہوتا ہے- اس کے علاوہ کمر اور ٹانگوں تک جاتا ہے قابل برداشت حد میں یہ درد نارمل ہوتا ہے اور درحقیقت ماہواری کے دنوں میں ایک خاص ہارمون کے سبب ہوتا ہے- مگر بعض اوقات یہ درد شدت اختیار کر لیتا ہے اور بعض لوگوں میں یہ درد ناقابل برداشت حد تک ہوتا ہے۔ اسکی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں

۔ بڑی عمر

۔ زیادہ کثرت سے بچے کو جنم دینا

۔ پیدائش پر قابو پانے والی گولیوں کا استعمال

۔ خون کا بہاؤ زیادہ ہونا

۔ ماہواری کے درد کی خاندانی تاریخ

۔ تمباکو نوشی

۔ غیر مناسب خوراک

۔ موٹاپا

۔ ذہنی دباؤ

شدید درد سے ہونے والی بیماریاں:

۔ اینڈو میٹرس، اس بیماری میں یوٹرس کے اندر اور اووری کے اندر ایسے خلیات بننا اور جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو ماہواری کے دنوں میں شدید ترین درد کا باعث بنتے ہیں- یہ ایک خطرناک بیماری ہے اور اگر اس کا علاج بر وقت نہ کیا جائے تو کینسر کا باعث بھی ہو سکتا ہے اس کی علامات میں ماہواری سے قبل اور اس کے دوران شدید ترین درد ہوتا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہوتا ہے۔

۔ پی سی اوز، اووری کے اندر کسی قسم کی گُٹلی کی موجودگی بھی شدید ترین ماہواری کے درد کا باعث ہو سکتی ہے یہ گٹلی الٹراساونڈ سے دیکھی جا سکتی ہے اور اس کے علاج کا فیصلہ ڈاکٹر اس کے نوعیت اور سائز کے اعتبار سے کرتے ہیں- بعض اوقات صرف ادویات کے استعمال سے اس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس سے اووری مادہ خلیہ بنانے کی صلاحیت کھو بیٹھتی ہے جس کے سبب حمل کے ٹہرنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں-

۔ پیلوس کی سوزش کا مرض، یہ بیماری فیلوپن ٹیوبز سے متعلق ہوتی ہے جس میں اووری اور یوٹرس کے درمیان ٹیوب میں سوزش ہو جاتی ہے اور اووری سے مادہ خلیات کے یوٹرس میں جانے کا راستہ بند ہو جاتا ہے- اس بیماری کے باعث عام طور پر حمل اگر ٹہر بھی جائے تو ٹیوب بند ہونے کے سبب وہ بچے دانی سے باہر کی جانب ہوتا ہے جو بہت خطرناک ہوتا ہے اور اس کے ضائع ہونے کے امکانات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہواری کے اندر کسی بھی قسم کی بے قاعدگی ایک عورت کی ساری زندگی کو برباد بھی کر سکتی ہے اس وجہ سے اس معاملے کی نزاکت کا احساس کرتے ہوۓ کسی بھی قسم کے بے قاعدگی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا آپ کو ایک بڑے خطرے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Periods Ka Pain Kis Bimari Ki Wajah Banta Hai

Periods Ka Pain Kis Bimari Ki Wajah Banta Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Periods Ka Pain Kis Bimari Ki Wajah Banta Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.