کہیں ماہواری میں شدید درد اور تھکاوٹ کی وجہ یہ تو نہیں ۔۔ جانیئے وہ کون سے کھانے ہیں جو پیریڈز کے درد میں اضافہ کر دیتے ہیں؟

image

دورانِ ماہواری خواتین کو بہت سے مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں سب سے عام شدید درد کا ہونا یا پھر بھاری بلیڈنگ کا ہونا ہے، ایسے میں خواتین طرح طرح کے ٹوٹکے اور دوائیاں دیکھتی ہیں تا کہ اس درد سے جان بچائی جا سکے۔ لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ صرف اپنی خوراک میں معمولی سی تدیلی کر کے آپ کیسے اس درد سے راحت حاصل کرسکتی ہیں۔

کچھ ایسی غذائیں جو دورانِ ماہواری آپ کو کھانے سے پرہیز کرنا ہے

زیادہ نمکین یا نمک والا کھانا:

ماہواری میں زیادہ نمک والی خوراک زیادہ درد کی وجہ ہے، جب آپ زیادہ نمک والا کھانا کھاتے ہیں تو یہ نہ صرف آپ کے درد میں اضافہ کرتا ہے بلکہ آپ پھولا پن بھی محسوس کریں گی۔ لہٰذا زیادہ نمک والے کھانے جیسے پیک شدہ اشیاء، اچار، چٹنی، سلاد کے اوپر نمک ڈال کر کھانا اور نمکین گری وغیرہ سے پرہیز کریں اور متبادل نمک استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

زیادہ چکنائی والی غذا:

یہ بہت ضروری ہے کہ ہارمونز متوازن ہوں تاکہ ماہواری کے دوران خون بہنے پر قابو پایا جا سکے ورنہ آپ کا بہاؤ بہت بھاری ہو گا اور یہ آپ کو دن بھر بے چین کردے گا۔ متوازن ہارمونز رکھنے کے لیے آپ کو چکنائی والی غذائیں کھانے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے جیسے کہ مکھن، کریم، آلو کے چپس، فاسٹ فوڈز، ملاوٹ سے پاک غذا اور ضرورت سے زیادہ میٹھی چیزیں۔

دیگر غذائیں:

کھانے کے بارے میں دیگر عمومی رہنما خطوط جن سے پرہیز کیا جانا چاہیے وہ ہیں میٹھا کھانا، ملاوٹ شدہ کھانا، مسالہ دار کھانا اور کیفین، یہ تمام کھانے ماہواری کے دوران گیس، تکلیف، خون کے زیادہ بہاؤ، سستی اور تھکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ ماہواری چونکہ ہر ماہ آنے والی ہے اور ایسے میں کم سے کم تکلیف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کھانے کی قسم کو کنٹرول کریں۔

صحیح غذا کا استعمال:

ان کھانوں کے بجائے کم چکنائی والے کھانے پر توجہ دیں کیونکہ یہ ضروری غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہواری کے دوران ہونے والی تکلیف کو بھی دور کرتے ہیں

کھانے کے علاوہ ایک اور اہم چیز ہے جسے آپ کو اپنے طرز زندگی میں متعارف کرانا چاہئے وہ ہے آسن، یوگا آسن کی مشق ماہواری کے دوران آپ کی توانائی کو برقرار رکھنے میں حیرت انگیز کام کرتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Periods Me Kya Nahi Khana Chahiye

Periods Me Kya Nahi Khana Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Periods Me Kya Nahi Khana Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.