اگر آپ کو بھی ماہواری کے دوران زیادہ خون آنے کی شکایت رہتی ہے تو جانیے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی کچھ ایسی ٹپس جن کا کوئی نقصان نہیں

image

ماہواری خواتین کی زندگی کا وہ مرحلہ ہوتا ہے جو بلوغت کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور ادھیڑ عمری تک جاری رہتا ہے یہ عمل ہر مہینے سواۓ حمل کی حالت کے ہر حالت میں ہوتا ہے اور خواتین کی جنسی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے.

ماہواری کے دوران زيادہ خون کا آنا

عام طور پر ماہواری میں دو باتین بہت اہم ہوتی ہیں ایک تو اس کے سائکل کا درست ہونا یعنی ایک خاص وقت کے بعد اس کا دوبارہ آنا اور دوسرا اہم مرحلہ اس خون کی مقدار جو کہ ماہواری کے دوران جاری ہوتا ہے میڈیکل ماہرین کے مطابق جن میں ڈاکٹر بلقیس بھی شامل ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ ماہواری کے دوران خون کا زیادہ آنا بزات خود ایک بیماری کے بجاۓ مختلف صحت کی صورت حال میں خرابی کے سبب ہوتا ہے ماہواری کے دوران خون کے زیادہ انے کے اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں .

1: مینو پاز

بعض اوقات مینوپاز یا سن یاس کی مدت میں جب خواتین کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہوجاتی ہے تو ماہواری کے عمل کے ختم ہونےسے قبل زیادہ بلیڈنگ کی شکایت ہو سکتی ہے

2: پی سی اوز

خواتین کی اووری میں کسی قسم کی سسٹ کے بننے کی صورت میں بھی بلیڈنگ لوتھڑوں کی صورت میں ہو سکتی ہے

3: ہارمون کا عدم توازن

اکثر خواتین مانع حمل ادویات کا استعمال کرتی ہیں جس کے سبب ان کے ہارمون کا سلسلہ متاثر ہو سکتا ہے اس صورت میں بھی اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان میں بلیڈنگ کی شرح زیادہ سکتی ہے اس کے علاوہ تھائی رائڈ ہارمون میں ہونے والی خرابی میں بھی بلیڈنگ زیادہ ہونےکے امکانات موجود ہوتے ہیں

ڈاکٹر بلقیس کے مطابق بلیڈنگ کے زیادہ ہونے کا علاج

معروف معالج ڈاکٹر بلقیس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور خواتین سے متعلقہ امور میں قدرتی اشیا کے استعمال سے وہ آزمودہ نسخے بتاتی ہیں ان کے بتاۓ گۓ کچھ نسخے آج ہم آپ سے شئير کریں گے

1: مکئي کے ڈنٹھل سے علاج

مکئی کے بھٹے سے دانے نکال لیں اور اس کے بچے ہوۓ ڈنٹھل کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور دوکپ پانی میں اس وقت تک ابالیں جب کہ یہ صرف ایک کپ رہ جاۓ اس کو چھان کر اس قہوے کو دن میں دو بار استعمال کرنے سے زيادہ بلیڈنگ سے جان چھٹ جاتی ہے

2: انار کے پھول اور مصری

زیادہ بلیڈنگ کے مرض کا شکار خواتین یا وہ خواتین جن کو اٹھراہ کی بیماری لاحق ہو اور جن کے بچے پیدائش سے قبل ہی مر جاتے ہوں یا ضائع ہو جاتے ہیں ایسی خواتین کے لیۓیہ نسخہ بہترین نسخہ ہے اس کے لیے 7 دانے انار کے پھول کے لے لیں اورایک چھوٹا ٹکڑا مصری کا لے لیں اور رات میں اس کو بھگو کر ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں یہ عمل ایک مہینے تک جاری رکھیں انشااللہ ضرور فائدہ ہوگا.

3: سفید زیرہ اور چینی

سفید زیرہ اور چینی کو ہم وزن ملا لیں اور اس کو ملا کر پیس لیں اور دن میں دو سے تین بار پانی میں گھول کر پی لیں اور اسکو استعمال کرنے سے ختم نہ ہونے والے پیریڈ نہ صرف ختم ہو جاتے ہیں بلکہ زيادہ بلیڈنگ سے بھی جان چھٹ جاتی ہے.

4: ملتانی مٹی

اگر ماہواری کسی صورت نہ رک رہی ہو تو اس کے لیۓ ایک گلاس پانی میں چٹکی بھر ملتانی مٹی مکس کر لیں اور اس کے بعد اس کو ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کو پی لیں اس کو پینے سے فورا بلیڈنگ رک سکتی ہے.

یہ تمام طریقے ڈاکٹر بلقیس کے مطابق کسی بھی قسم کے منفی اثرات سے پاک ہوتے ہیں اور سالوں سے خواتین ان کا استعمال کر رہی ہیں امید ہے کہ آپ کے لیۓ بھی یہ سب فائدہ مند ہوں گے

You May Also Like :
مزید

Periods Mein Ziada Bleeding Hona

Periods Mein Ziada Bleeding Hona - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Periods Mein Ziada Bleeding Hona. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.