ماہواری کے دوران شدید درد ہوتا ہے؟ جانیئے اس کو ختم کرنے کی چند گھریلو ٹپس جو دے درد سے فوراً آرام

image

پیریڈز میں ہونے والا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جس سے بچنے کے لئے ہر عورت/ لڑکی اپنی مدد آپ کرنے کی کوشش کرتی ہے، مگر بعض اوقات اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ کچھ خؤاتین تو درد کی ڈرپ لگوا لیتی ہیں تاکہ تکلیف کی شدت کم وہکسے، البتہ ایسا کرنا خواتین کی صحت کے لئے مناسب نہیں ہے، اس طرح پیریڈز میں کھائی جانے والی گولیاں اور پین کلرز بعد میں اندرونی مسائل پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہے۔

آپ کے ساتھ بھی اگر ایسی مشکل ہے تو کوشش کریں کہ اس میں گھر میں موجود چیزوں سے کنٹرول کیا جاسکے۔ آج ہم آپ کو کچھ آسان اور گھریلو ٹپس بتائیں گے جو آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی۔

ٹپس:

٭ گرم پانی کی بوتل سے پیٹ کے اطراف میں سکائی کریں۔

٭ پانی بھی گرم ہی پیئیں، ٹھنڈا پانی دورانِ پیریڈز نہ پیا جائے۔

٭ ہلدی والا دودھ آپ کے درد کو کم کرنے میں بڑی مدد کرے گا۔

٭ اگر آپ کے پاس مائیکروواون ہے تو ایک سوتی کپڑے کو تھوڑا سا گرم کرلیں، اور پھر اس کو پیٹ کے اطراف باندھ لیں، یہ بھی درد میں کمی کر سکتا ہے۔

٭ کسی بھی تیل سے پیٹ اور نچلے حصے پر مالش کرلیں، کوشش کریں کہ تیل کو بھی گرم کرلیں تاکہ درد کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوسکے۔

٭ نمک واکے کھانے اور چائے، کافی سے پرہیز کریں، البتہ آپ ادرک کا قہوہ پیئیں، یہ درد میں کمی کے لئے موثر ہے۔

You May Also Like :
مزید

Periods Pain Kam Karne Ka Tarika

Periods Pain Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Periods Pain Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.