ماہواری کے دِنوں میں ہونے والے درد سے چھٹکارا چاہتی ہیں تو ۔۔ ماہرین کی بتائی ہوئی یہ ٹپس آزمائیں

image

خواتین کو اکثر ماہووری کے دوران کئی مشکلوں سے گزرنا پڑتا ہے، ان میں سے سب سے بڑی مشکل ہے ماہواری کا درد، کچھ خواتین کو اس دوران تیز درد ہوتا ہے کہ دوائیاں لینے کے باوجود آرام نہیں ملتا۔

ایسے میں روٹین کام کاج بھی متاثر ہوتا ہے، اور آفس جانے والی خواتین کے لئے بجی یہ بڑا مسئلہ بنتا ہے، ایسے میں آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ماہواری کے درد کو کم کرنے کے کچھ خاص طریقے جن سے دواؤں کے بغیر بھی کچھ حد تک راحت مل سکتی ہے۔

ماہواری کے درد سے نجات کے طریقے

• ماہواری کے درد سے نجات کے لئے سب سے زیادہ اہم اور بہترین طریقہ ہے کہ آپ یوگا اور ورزش کریں اس سے آپ کے جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں کو سکون ملتا ہے اور درد کم ہوتا ہے۔

• دوسرا طریقہ ہے کہ پیٹ اور کمر کے نچلے حصے پر پر گرم پانی کی تھیلی رکھیں اور گرم پانی سے نہائیں اس درد میں جلد آرام آ سکتا ہے۔

• اس کے علاوہ ادرک، جاسمین، (چمیلی) اور کیمو مائل (ببونے کا پھول) کی چائے پینے سے بھی درد میں راحت ملتی ہے۔

• نیم گرم تیل سے مساج کرنے سے بھی ماہواری کے درد میں آرام ملتا ہے، اور اینٹھن دور ہوتی ہے، پیٹ کے نچلے حصے میں لیویندر کا تیل لگائیں۔

• اس کے علاوہ اگر ادرک کو چبا لیا جائے اور اس کا عرق پی لیا جائے تو اس سے بھی ماہواری کا درد کم ہوتا ہے۔

• ایسی حالت میں پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیئے، آپ اگر ہائیڈریٹ رہیں گی تو پٹھوں میں نمی برقرار رہے گی اور درد نہیں ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Periods Pain Relief Tips

Periods Pain Relief Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Periods Pain Relief Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.