آج کل خواتین اور بچیوں کی روٹین اتنی مصروف ہے کہ وہ اپنے پوشیدہ مسائل پر خاص توجہ نہیں دیتی، مگر ہمیں آپ کے پوشیدہ مسائل کا پورا خیال ہے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چند ایسے نسخے جن کے استعمال سے آپ کے ماہواری کے تمام مسائل باآسانی حل ہو جائیں گے۔
کمر کا درد ہو، ماہواری میں زیادتی ہو، ماہواری نہ ہو یا پھر کم ہو، اس سے جڑے ہر قسم کے مسائل کا علاج آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں، تو بس پھر ان نسخوں کو اپنائیں اور اپنے پوشیدہ مسائل سے نجات پائیں۔
ماہواری میں آسانی کے چند نسخے
• سونف ڈهائی چمچ، گڑ 40گرام، 3پاؤ پانی میں جوش دے لیں اور گرم گرم پی کر لیٹ جائیں اور کوئی چادر اوڑھ لیں ہفتے میں تین چار مرتبہ ایسا کریں پریڈز کهل کر آئے گا۔
• دودھ 1کپ، ہلدی 1 چٹکی، کجهور 3 عدد، انجیر3 عدد ان تمام چیزوں کو دودھ میں پکا کر روزانہ رات کو پی لیں، یہ نسخہ حیض کی بےقاعدگی کیلئےانتہائی مفید ہے۔
• سونف آدھا کلو اور شکر آدھا کلو کوٹ کر ملائیں اور اسی میں سے صبح و شام 10، 10 گرام گرم دودھ میں ملا کر پی لیں چالیس دن کے استعمال سے مہینوں سے بند شدہ حیض بھی کھل کر آئے گا۔
• گڑا ایک چھٹانک، پنیر بوٹی ایک چھٹانک، دار چینی 7 عدد، بڑی الائچی 1 عدد، سونف 3 چمچ ان تمام اجزا کو ایک کپ پانی میں اُبال لیں، جب آدھا کپ رہ جائے تو چھان کر پی لیں، رات کو سوتے وقت یہ عمل صرف تین دن مستقل کریں، اگر ایک مرتبہ کے استعمال سے ہی ماہواری شروع کو جائے تو دوبارہ نہ کریں۔