خواتین میں ماہواری اور مینو پاز کے مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ کسی خاتون کو ماہواری کے دوران حد سے زیادہ خون کے بہاؤ کی شکایت ہوتی ہے تو کسی کو ماہواری کے دوران خون کے قطرے آنے کی شکایت رہتی ہے۔ کچھ خواتین کو ایک خاص عمر کو پہنچ کر حد سے زیادہ بلیڈنگ کی شکایت ہو جاتی ہے جس کے بعد ان کے اندرونی نظام کو بذریعہ آپریشن خآرج کروانا پڑتا ہے جس سے ان کو جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے۔ ان تمام مسائل کا حل اشوکا درخت ( جڑی بوٹی ) میں موجود ہے۔
اشوکا دراصل ایک درخت ہے جس سے حاصل ہونے والی جڑی بوٹی کو '' خواتین کی بوٹی '' کہا جاتا ہے۔ یہ بوٹی ہندوستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش میں خواتین کے ساتھ یہ مسائل دنیا بھر میں سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ وہاں کے حکیم مریضہ خواتین کو اس بوٹی کو پانی میں بھگو کر اس کا بھیگا ہوا پانی پینے کی ہدایت دیتے ہیں۔
کلکتہ کے مشہور ڈاکٹر ڈی، این چیٹرجی کے مطابق: '' یہ بوٹی ہر اس عورت کے لیے فائدے مند ہے جس کو ایامِ حیض کے مسائل ہوں، خون کی زیادتی یا کمی ہو، اولاد نہ ہونے کے مسائل اور پیشاب کی سوزش کا مسئلہ ہو۔ اس کے علاوہ کچھ لڑکیاں اور خواتین ایسی بھی ہیں جن کو ایام سے قبل ہی پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہوتی ہے ان کو چاہیے اس بوٹی کو استعمال کریں یہ درد میں کمی بھی کرتی ہے اور صحت مند نظام کی افزائش کے لیے مفید ہے۔ ''
اس کی چھال میں ٹے نین (Tanin) اور کاٹے چن (Catachin) Petrolium Ether Extract تھوڑی مقدار میں الکوحل ایکسٹرکٹ جو کہ گرم پانی میں حل ہو جاتا ہے۔ اس میں ایک مادہ (Organic Substance) پایا جاتا ہے ۔
اس کے استعمال سے متعلق بذاتِ خود نہیں بتایا جا سکتا۔ لہٰذا اس بوٹی کو کسی ماہر حکیم سے پوچھ کر استعمال کیجیئے تاکہ مرض سے جلد از جلد شفاء مل سکے۔