پودینہ ہماری صحت کے لیے ضروری ہے کیونکہ اس میں بہت سے نیوٹریشن موجود ہوتے ہیں اور یہ خون صاف کرنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے اور جگر کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور اس کے علاوہ چہرے سے داغ دھبے صاف کرنے، ڈپریشن سے دور رکھنے اور پٹھوں کےدرد کے لیے بھی معاون ہے۔
آج ہم آپ کو پودینے کی اس ڈرنک کے فوائد بتاتے ہیں۔
خون کے اندر گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے اور جگر کی مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس کے لیے پودینے کا
ڈرنک نہایت مفید ہے۔ کیونکہ اگر آُپ کا خون صاف رہے گا تو آپ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوط رہیں گے۔
ایسے فرد جو خون کی کمی یا خون میں زہریلے مادوں میں مبتلا ہیں ان کے لیے بھی پودینہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے اندر موجود اینٹی آکسائٹس آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
ڈرنک بنانے کا طریقہ
-
* گرائنڈر میں ڈیڑھ گلاس پانی لیں۔
-
* اس میں 10 سے 15 پتے پودینہ شامل
کرلیں۔
-
* اس کو اچھی طرح گرائنڈ کریں اور چھان
لیں۔
-
* ٹھنڈا کرکے اس
ڈرنک کو دن میں ایک بار
ضرور پئیں۔
-
* یہ ڈرنک منہ میں بو پیدا کرنے والے
بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس کے لیے آپ پودینے کے پتے
کو چبا کر بھی کھا سکتے ہیں۔