پی سی او خطرناک مرض بھی بن سکتا ہے کیونکہ ۔۔ جانیئے اس کو کنٹرول کرنے کے لئے گھریلو ٹوٹکے جو ڈاکٹرز بتاتے ہیں

image

خواتین میں آج کل ہونے والا سب سے اہم اور پیچیدہ مسئلہ پی سی اوز کا ہے، جس سے لاکھوں خواتین جسمانی اور ذہنی طور پر بھی متاثر ہو رہی ہیں ، خوبصورتی بھی ماند پڑ رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا تولیدی نظام بھی خراب ہو رہا ہے، جس سے ڈپریشن کا مرض دن بہ دن بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین زندگی کو بوجھ سمجھنے لگی ہیں۔

گھریلو علاج کیا ہے؟

٭ روزانہ دن میں کسی بھی وقت مستقل ایک گھنٹہ لازمی چلیں پھریں، اس سے آپ کے جسم میں اضافی فیٹ نما چرب کے لوتھڑے پگھلیں گے، جس سے بیضہ دانی یا اووری میں بننے والی رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی اور یہ مسئلہ جلد حل ہوسکے گا۔

٭ آملہ اور کریلے کا رس نکال کر دن میں ایک گلاس لازمی پیئیں۔ اگر آپ اس کو بغیر چینی کے پی سکتی ہیں تو پی لیں، البتہ اس میں چینی نہیں بلکہ گڑ یا براؤن شوگر ڈالیں، یہ دونوں چیزیں محدود مقدار میں نشاستہ رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ پی سی او میں رس فائدے مند ہے۔

٭ السی کا پاؤڈر نیم گرم پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ پھانک لیں، جس سے جسم میں طاقت بھی آئے گی اور مسائل بھی کنٹرول ہوں گے۔

٭ برتھ کنٹرول پلز کو استعمال کرنے سے پرہیز کریں، اس سے جسم میں پیچیدگیاں بڑھتی ہیں اور اضافی بالوں کی پیدائش بھی ہونے لگتی ہے اس سے اچھا ہے کہ آپ ان دواؤں کا استعمال ترک کرکے جڑی بوٹیوں کا انتخاب کریں۔

٭ میتھی دانے کا پانی دن میں 3 مرتبہ ایک ایک گلاس پیئیں، چونکہ یہ گرم ہوتا ہے اس لئے اس مرض میں زیادہ مفید ہے۔

You May Also Like :
مزید

Polycystic Ovaries Ka Gharelu Ilaj

Polycystic Ovaries Ka Gharelu Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Polycystic Ovaries Ka Gharelu Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.