حاملہ ہیں یا نہیں ؟ پریگنینسی ٹیسٹ کٹ گھر میں کیسے استعمال کریں؟ کچھ ایسے مشورے جو خواتین کے کام آئیں

image

بچے کی خواہشمند خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے طور پر پریگنینسی کٹ کے زریعے گھر بیٹھے ہی اپنا ٹیسٹ کرلیں تاکہ انہیں اطمینان ہو جائے اور بار بار ڈاکٹر کے پاس چکر نہ لگانے پڑیں۔ یہ دراصل ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں آپ کے جسم میں موجود حمل کا ہارمون یعنی انسانی کوریونک گوناڈوٹروپین human chorionic gonadotropin کو جانچا جاتا ہے کہ وہ آپ کے جسم میں کس حد تک موجود ہے۔ جس سے کسی بھی خاتون کو خاموشی سے اپنی حمل کی حالت معلوم چل جاتی ہے۔

پریگنینسی کی سٹرپ کو استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ وہ جگہ جہاں ایک گول نشان یعنی پریڈکٹر بنا ہوا ہوتا ہے اس جگہ کسی ڈراپر کی مدد سے خاتون کا صبح کے وقت کا یورین ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیا جائے اور پھر نوٹ کریں کہ اگر لائنیں واضح نظر آ جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حاملہ ہیں اور اگر صرف ایک لائن آ جائے تو اس کا مطلب ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے۔

اگر ایک لائن گہری ہو اور ایک لائن ہلکی سی ہو اور پھر وہ غائب ہو جائے تو اس کا مطلب کیا پریگنینسی ہے یا نہیں؟ دراصل اس کا مطلب پریگنینسی نہیں ہے یا پھر آپ کچھ دن انتظار کرکے دوبارہ ٹیسٹ کریں اگر پھر بھی یہی دونوں نشان ایک گہرا اور ایک ہلکا ہو تو یہ منفی نتیجہ ہے۔

پریگنینسی ٹیسٹ ہمیشہ اس وقت کیجیے جبکہ آپ کے پیریڈز نہ ہو رہے ہوں اور وقت سے آگے دن بڑھ چکے ہوں، کیونکہ یہ اسی وقت واضح پتہ چلتا ہے کہ آیا حمل ہے بھی یا نہیں۔

You May Also Like :
مزید

Pregnancy Kit Kaise Use Kare

Pregnancy Kit Kaise Use Kare - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pregnancy Kit Kaise Use Kare. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.