اگر کھٹا کھانے کا دل حمل کے دوران چاہے تو بچہ ۔۔۔ پریگنینسی میں کھانے پینے کی چیزوں سے خواتین اپنے آنے والے بچے کا مزاج جان سکتی ہیں، جانیے کیسے؟

image

عام طور پر حمل کا وقت خواتین کی زندگی کا یادگار ترین دور ہوتا ہے یہ وہ دور ہوتا ہے جب کہ اکثر خواتین کی عادات میں غیر معمولی تبدیلی واقع ہوتی ہے یہ تبدیلی درحقیقت جسم میں ہارمون کی تبدیلی کے سبب واقع ہوتی ہے لیکن خواتین کی یہ عادات ان کی کوکھ میں پلنے والے بچے پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے

خواتین کی عادات اور ان کے بچوں پر اثرات

خواتین کے کھانے پینے کی عادات بڑی بوڑھیوں کے مطابق درحقیت بچوں کی عادات کو ظاہر کرتی ہیں اور دنیا میں آنے والا بچہ دنیا میں آنے کے بعد ان ہی عادات کو ظاہر کرتا ہے

1: کھٹا کھانے والی ماں

عام طور پر اکثر خواتین کو حمل کی ابتدا میں کھٹا کھانے کی خواہش ہوتی ہے ایسی خواتین چھولوں کی چاٹ ، گول گپے اور املی ، کیری اور دوسری چٹ پٹی چیزوں کو کھانے کے لیۓ بہت اتاولی ہو جاتی ہیں ایسی خواتین کا بچہ بہت چلبلا اور ایکٹو ہو سکتا ہے وہ ذہین ہوتا ہے اور کہیں ایک جگہ ٹک کر بیٹھنا پسند نہیں کرۓ گا اور تیزی سے ہر چیز کو پک کر کے سیکھے گا

2: ملتانی مٹی یا چاک کھانے والی ماں

اکثر خواتین کو حمل کے دوران عجیب و غریب چیزیں کھانے کے شوق میں مبتلا ہو سکتی ہیں مثال کے طور پر ملتانی مٹی یا چاک جیسی چیزيں جو عام حالات میں کوئي بھی عورت کسی صورت نہیں کھاۓ گی لیکن حمل کے دوران ان کے اندر ایسی چیزيں کھانے کی خواہش پیدا ہونے لگتی ہے ایسی خواتین جو اس طرح کی چیزیں کھانے کے شوق میں حمل کے دوران مبتلا ہوتی ہیں ان کے پیدا ہونے والے بچے فطرت سے بہت قریب ہوتے ہیں ان کو بڑے ہونے کےبعد سفر و سیاحت کا بہت شوق ہوتا ہے ۔ سیر و تفریح کے دلدادہ ہوتے ہیں اور بڑے ہونے کے بعد فنون لطیفہ میں ان کی دلچسپی بہت زيادہ ہوتی ہے

3: میٹھا کھانے کی شوقین ماں

کچھ خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو حمل کے دوران کھٹا کھانے کے بجاے میٹھا کھانے کا دل بہت چاہتا ہے ایسی خواتین چاکلیٹ اور دوسری میٹھی اشیا کے کھانے کی بہت شوقین ہوتی ہیں ۔ اس کا ایک سبب ان خواتین کے اندر گلو کوز کی کمی بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ان کے اندر میٹھا کھانے کی خواہش شدت سے پیدا ہوتی ہے ایسی خواتین جو گلاب جامن ، رس گلے اور چاکلیٹ کھا کر بچے پیدا کرتی ہیں ان کا بچہ فطرت کے اور مزاج کے اعتبار سے کسی حد تک آرام طلب ہوتا ہے اس کو زندگی میں بھی زيادہ محنت اور مشقت پسند نہیں ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بہت نرم و نازک بچے کو دیکھ کر بڑی بوڑھیاں اکثر یہی سوال کرتی ہیں کہ کیا حلوہ کھا کر بچہ پیدا کیا تھا جو وہ اتنا نرم و نازک اور نفیس مزاج کا مالک ہوتا ہے

4: آئس کریم اور قلفی کھانے کی خواہشمند ماں

جن عورتوں کو ٹھنڈا اور میٹھا حمل کے دوران بہت پسند ہو اکثر بڑی بوڑھیاں ایسی خواتین کو ڈلیوری کے قریب وقت میں ٹھنڈی چیزيں کھانے سے منع کرتی ہیں کیوں کہ ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ ڈلیوری کے قریبی وقت میں زيادہ ٹھنڈا کھانے سے حمل میں پیچیدگی کے امکانات زيادہ ہوتے ہیں تاہم کچھ خواتین حمل کے ٹہرنے سے لے کر ایک بڑے وقت تک ٹھنڈی اور میٹھی آئس کریم کی محبت میں گرفتار ہوتی ہیں

ایسی خواتین کے بچے جزباتی اور بہت پر جوش ہوتے ہیں جلد غصہ میں آجاتے ہیں اور جلد ہی ان کا غصہ بھی جھاگ کی طرح بیٹھ جانے والا ہوتا ہے ایسے بچے بہت نرم دل ہوتے ہیں اور کسی کی بھی تکلیف پر تڑپ سے اٹھتے ہیں

5: زيادہ سونے والی مائيں

کچھ خواتین کو حمل کے دوران نیند بہت پسند ہوتی ہے اور دن ہو یا رات ان کے اوپر ایسی سستی سوار ہوتی ہے کہ وہ کہیں بھی لیٹیں ان کو نیند آجاتی ہے ایسی خواتین کو بڑی بوڑھیوں کے مطابق قدرت آرام کا ایسا موقعہ اس لیۓ فراہم کر رہی ہوتی ہے کیوںکہ ایسی ماؤں کی اس نیند کو اڑانے والا بچہ اس دنیا میں آنے والا ہوتا ہے کیوں کہ ایسا بچہ جس کی ماں نے حمل کے دوران بہت آرام کیا ہوتا ہے اس ماں کا بچہ کم سونے والا اور بہت شریر ہوتا ہے وہ اپنی ماں کی نیندیں اڑانے والا ہوتا ہے ایسے بچے بہت چلبلے ، شریر اور بے چین فطرت کے حامل ہوتے ہیں

یہ تمام اندازے میڈيکل سائنس کی کسی تحقیق کے بجاۓ بڑی بوڑھی تجربہ کار خواتین کے تجربات کا نچوڑ ہے یاد رہے کہ تجربات حقیقی زندگی سے لی حاصل کیۓ جاتے ہیں اور ان کے یقینی ہونے کے امکانات صد فی صد نہ بھی ہوں تو ستر سے اسی فی صد ضرور ہوتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Pregnancy Me Khatta Khane Ka Man Kyu Karta Hai

Pregnancy Me Khatta Khane Ka Man Kyu Karta Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pregnancy Me Khatta Khane Ka Man Kyu Karta Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.