دورانِ حمل کون سی چیزیں کھانے سے بچہ ذہین پیدا ہوتا ہے؟ جانیئے 6 ایسی غذائیں جو آپ کے بچے کی ذہنی نشونما میں مدد کرتی ہیں

image

ہر عورت چاہتی ہے اسکا بچہ ذہین اور سمجھدار ہو، لیکن کیا آپ جانتی ہے اسکا عمل دورانِ حمل ہی شروع ہوجاتا ہے؟ آج ہم آپکو 6 ایسی غذائیں بتائیں گے جنہیں کھانے سے آپ کے بچے کی ذہنی اور جسمانی نشونما بہت اچھی ہوگی۔

پالک

پالک میں کیلشیم، وٹامن اے اور سی، فائبر، آئرن اور فولک ایسڈ ہوتا ہے، پالک کو اپنی غذا میں شامل کرنے کی اہم وجہ اس میں موجود آئرن کا خزانہ ہے۔ دورانِ حمل خون کی کمی ایک عام بات ہے اسلیئے پالک کا استعمال جسم میں آئرن کو بڑھاتا ہے جس سے بچے کے ریڈ بلڈ سیل (خون کے لال خلیئے) میں اضافہ ہوتا ہے۔

گاجر

حاملہ خواتین کو وٹامن اے کی بہت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس سے بچے کی آنکھ، جلد، دانت اور ہڈیوں کی نشونما میں مدد ملتی ہے، اسلیئے گاجر کھانا حمل کے دوران بہترین ہے اس میں موجود اعلی فائبر مواد آپ کی آنتوں کو حرکت دیتا ہے اور قبض کو ختم کرتا ہے۔

خشک میوے

حاملہ خواتین کیلیئے خشک میوے بہترین انتخاب ہیں کیونکہ ان میں میگنیشیم، آئرن، کاپر، سیلینیم اور زنک ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ اخروٹ، بادام اور پِستوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شامل ہوتے ہیں، جو آپ کے بچے کی ذہنی نشوونما کے لیے قیمتی ہیں۔

پاپ کارن

پاپ کارن میں فائبر، وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے۔ یہ غذائی اجزاء آپ کے بچے کے خلیوں کی جھلیوں (سیل مِمبرین) کو مضبوط بناتے ہیں۔ لیکن پاپ کارن بناتے وقت اس میں نمک اور مکھن کی مقدار کم رکھنی ہے۔

انڈے

انڈا کم کیلوریز اور زیادہ پروٹین والی غذا ہے، جو آپ کے بچے کے دماغ کی نشوونما اور صحت مند اعضاء کی تشکیل کو فروغ دینے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں

کیلے

کیلا پریگنینسی کا سپر فوڈ ہے، کیلے میں پوٹاشئیم کی بھرپور مقدار ہوتی ہے، جو حمل کی خوفناک تھکاوٹ جو آپ کے جسم کو دن بھر تھکا دیتی ہے اس سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کو اپنی روز مرہ غذا میں شامل کرنے سے بچے کی نشونما میں واضح فرق آئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Pregnancy Mein Kya Khane Se Baby Zaheen Hota Hai

Pregnancy Mein Kya Khane Se Baby Zaheen Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pregnancy Mein Kya Khane Se Baby Zaheen Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.