مجھے حمل کے دوران بھی ماہواری ہوتی تھی ۔۔ خاتون کی کہانی جن کو دورانِ حمل ہر ماہ پیریڈز ہوتے رہے، کیا یہ نارمل ہے؟

image

ماہواری بالغ ہونے کی نشانی ہے۔ جب خواتین حاملہ ہوتی ہیں ان کی ماہواری رک جاتی ہے کیونکہ جسم میں بچے کی نشوونما ہورہی ہوتی ہے۔ جوں ہی ڈیلیویری ہوتی ہے اس کے بعد ہی ماہواری شروع ہو جاتی ہے اور پھر یہ ہر ماہ اپنے وقت پر کچھ دن آگے اور کچھ بعد دن بعد میں ہوتی ہے جو کہ ایک نارمل طریقہ کار ہے اور تقریباً ہر خاتون کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایک ایسی بھی خاتون ہے جس کو حمل کے دوران بھی پیریڈز ہر ماہ تواتر سے ہوتے رہے اور وہ ایک صحت مند بچے کی ماں بھی ہیں۔

حمل کے دوران پیریڈز ہونا یہ ایک غیر یقینی بات ہے اور ہر عورت اس بات سے لاعلم ہے کیونکہ ایسا شاید کم ہی ہوتا ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق 100 میں سے 1 فیصد خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے یا پھر 100 فیصد میں سے 1 خاتون کو یہ مسئلہ ہوتا ہے جس میں حمل کے دوران ماہواری ہوتی ہے اور ہر ماہ یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ دراصل اس کو implantation bleeding کہا جاتا ہے۔

جب بچہ دانی میں فرٹیلائزڈ ایگ لگتا ہے تو کچھ مقدار میں خون بہہ سکتا ہے۔ ڈاکٹر اس امپلانٹیشن کو بلیڈنگ کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر اسی وقت ہوتا ہے جب لڑکی کو عام طور پر ماہواری آتی ہے۔ اور حمل کے دوران بھی یہ اپنے وقت سے ہی ہوتی ہے یا بعض اوقات اچانک بھی شروع ہو جاتی ہے۔ اکثر حاملہ خواتین کو تھوڑی دیر کے لیے یا صرف 1 سے 2 دن کے لیے بلیڈنگ ہوتی ہے جس کو ڈاکٹر نارمل کہتے ہیں کیونکہ ایسا اکثر ہوتا ہے مگر جب یہ حد سے زیادہ ہو جائے تو بچے کے دل کی دھڑکن ختم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

اس کیفیت سے گزرنے والی نایاب خواتین کو جسمانی صحت کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سینے کی تکلیف، مستقبل میں سینے میں گٹھلی بننے کا عمل اور دوسری مرتبہ ماں بننے کے لیے تیار نہ ہونا ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Pregnancy Mein Periods Hote Hai

Pregnancy Mein Periods Hote Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pregnancy Mein Periods Hote Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.