حاملہ عورت کو بہت زیادہ ٹی وی کیوں نہیں دیکھنا چاہیئے ؟ جانیئے پیدا ہونے والے بچے پر اسکا کیا اثر پڑتا ہے

image

ٹی وی یا نیٹ فلکس پر کسی سیریز کو دیکھنا ایسی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو ایک عورت حمل کے دوران کر سکتی ہے۔ ایک لمبے دن کے بعد صوفے پر بیٹھ کر تھوڑے سے اسکرین ٹائم میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا درحقیقت آپ کے اور آپ کے ہونے والے بچے کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

جانئے ماہرین کے مطابق زیادہ ٹی وی دیکھنے کے نقصانات کیا ہیں

برقی مقناطیسی لہریں

الیکٹرک اپلائینسز، جیسے ٹی وی اور اسکرین والے دیگر آلات، برقی مقناطیسی لہروں کو چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو آپ اور آپ کے پیدا ہونے والے بچے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ فی الحال ایک نئی تحقیق کی جا رہی ہے جو حمل کے پہلے تین مہینوں میں قبل از پیدائش کی صحت پر برقی مقناطیسی نمائش کے اثرات کو دیکھتی ہے۔ اگرچہ اس کے نتائج 100 فیصد ثابت نہیں ہوئے ہیں، لیکن شواہد حیران کن ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ حاملہ خواتین کو اپنے ٹی وی کے استعمال کے حوالے سے زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

صحت اور تندرستی کی ڈاکٹر رشمی بائیکوڈی کہتی ہیں کہ حمل کی پہلی مدت کے دوران زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنا یا ٹیلی فون استعمال کرنا جنین کی نشوونما میں نمایاں طور پر رک جانے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

ماں اور بچے کے وزن میں اضافہ

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کھانا کھاتے وقت ٹی وی دیکھنے سے عموماً مرد اور عورت دونوں کے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اور غیر پیدائشی بچوں کے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے۔ حاملہ خواتین جو کھانے کے دوران ٹی وی میں مشغول رہتی ہیں انکے ہونے والے بچے میں پیدائشی وزن میں اضافے ہوسکتا ہے، جس میں مختلف قسم کے خطرات لاحق ہوتے ہیں جیسے کہ بچے کی پیدائش کے دوران بچے یا ماں کو ممکنہ چوٹ لگنا یا بچے میں بلڈ شوگر کے مسائل پیدا ہونا وغیرہ۔

جسم کے شیپ کو خراب کرتا ہے

ٹی وی دیکھنے کے لیے ایک شخص کو طویل عرصے تک بیٹھنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے اسکے جسم کے پوسچر پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بلاشبہ، یہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو ٹی وی کے سامنے بہت دیر تک بیٹھتا ہے۔ لیکن اس جسمانی دباؤ اور تناؤ کی وجہ سے حاملہ عورت کے جسم پر اضافی وزن پڑتا ہے، پریگنینسی کے دوران جسم کے شیپ کو برقرار رکھنا اور بھی ضروری ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Pregnancy Mein Tv Kyun Nahi Dekhna Chahiye

Pregnancy Mein Tv Kyun Nahi Dekhna Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pregnancy Mein Tv Kyun Nahi Dekhna Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.