کیا پیاز کو کاٹ کر گھر میں مختلف حصوں میں رکھ دینے سے گھر میں موجود فلو والے جراثیم کم ہوجاتے ہیں؟

image
پیاز ہماری غذا کا سب سے ضروری جز ہے، کیونکہ کھانا پیاز کے بغیر بن ہی نہیں سکتا۔ نہ صرف کھانا بلکہ حسن میں اضافہ کے لئے بھی پیاز کا استعمال ہوتا ہے، یہ ہم سب اچھے سے جانتے ہیں پیاز کا کردار ہماری زندگیوں میں کتنا اہم ہے۔

اکثر لوگ پیاز کو کاٹ کر اپنے گھر کے مختلف حصوں میں رکھتے ہیں کیونکہ پیاز کے کیمیائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں حیاتین اور دوسرے قیمتی عناصر بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ پیاز جراثیم کش ہے اس لئے گھر کو بیکٹیریا اور وائرس سے بچاؤ کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے گھر میں بیماری داخل ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

  • * نزلہ زکام اور فلو جیسی عام سی بیماریاں کسی کو بھی کبھی بھی ہوجاتی ہیں، اور انجانے میں یہ مختلف وائرس یا دیگر وبائی امراض میں مبتلا کردیتی ہیں لیکن گھبرائیں نہیں، کیونکہ ماہرینِ صحت کے مطابق پیاز میں موجود سلفیورک کمپاﺅنڈز، انٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے گھر میں فلو والے جراثیم ختم ہوں گے اور آپ کو کھانسی، بلغم، سینے کی جکڑن، اور ہائی بلڈ پریشر پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے ۔
  • * اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس جسم سے زہریلے جراثیم کو دور ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ 
  • * اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو کوئی مچھر یا کیڑا نہ کاٹے رات کے وقت تو سونے سے پہلے پیاز کاٹ کر پاﺅں پر لگائیں اور پھر جراب پہن کر سوجائیں، رات بھر نیند بھی سکون کی آئے گی اور مچھروں سے جان بھی چھٹ جائے گی۔ 
  • * اس کے ساتھ ہی پیاز کا استعمال پیٹ درد، کان کے انفیکشن، قے، بخار اور کولیسٹرول وغیرہ میں بھی کمی کا باعث بنتا ہے۔ 

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Pyaz Ke Fawaid

Pyaz Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pyaz Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.