جسمانی خوبصورتی کو بڑھانے میں لمبے قد کا بھی اہم کردار ہے اور دنیا میں کئی ایسے لوگ ہیں جن کا قد چھوٹا ہے اور انکی بھی خواہش ہے کہ اُن کا قد بھی بڑھ جائے۔ قد کا تعلق موروثیت سے بھی ہوتا ہے اگر والدین میں دونوں کا قد چھوٹا ہے تو عام طور پر بچوں کا قد بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ غذائی عادات اور جسمانی حرکات بھی قد پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ وجوہات جو بھی ہوں روزانہ ورزش اور جسمانی حرکات وسکنات سے قد کو بڑھانے کی کوشش کی جاسکتی ہے جیسے جاگنگ، فٹ بال، کرکٹ کھیلنا، بال پھینکنا اور لٹکنا وغیرہ۔
-
* فری سٹائل میں تیرنا جسم کو ہلکا
پھلکا اور ذہنی دباؤ سے آزاد کرتا ہے اور قد کو بڑھنے دیتا ہے۔ ہفتے میں کم از کم
تین مرتبہ ضرور تیراکی کریں۔
-
* ناشتہ میں ساگودانہ کی کھیر صحت اور
قد بڑھانے میں بہت مُفید ہے۔
-
* ایک کپ دودھ میں چُٹکی ہلدی ملا کے
رات کو سونے سے پہلے پیئیں۔
-
* آدھا کلو اُبلا اور میش کیا ہوا کدو
یا لوکی لیں اُس میں دو چائے کے چمچ شہد اور ایک ٹکڑا مصری کا ڈالیں، اِسے ناشتے
میں کھائیں۔
-
* ایسی خوراک لیں جس میں وٹامن، کیلشیم،
فائبر اور بروٹین زیادہ مقدار میں موجود ہو۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔