جڑواں بچے ! عالیہ اور رنبیر کپور کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا امکان، سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے

image

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کو ابھی کچھ ہی ماہ ہوئے تھے کہ ننھے مہمان کے آنے کی خبر سوشل میڈیا پر ایسے وائرل ہوئی کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔ مگر اس سے بھی زیادہ اب ایک خبر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے وہ رنبیر کا حالیہ انٹرویو ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے کچھ سچ بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں:

" میرے ہاں جڑواں بچے پیدا ہونے والے ہیں۔ "

یہ سن کر انسٹاگرام، فیس بُک اور دیگر سماجی ویب سائٹس پر مداح کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایک ساتھ انہوں نے ڈھیر ساری خوشیاں سیمٹ لی ہیں۔ لیکن اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اتنی جلدی ان کو کیسے معلوم کے جڑواں بچے ہونے والے ہیں کیونکہ یہ تصدیق تو ڈاکٹر حمل کے 4 یا 5ویں ماہ میں کرتے ہیں۔

رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم شمشیرا میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسی فلم کے پریمیئر پر اینکر سے بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے 2 سچ اور 1 جھوٹ بتاتے ہوئے کہا کہ: " میرے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے، میں ایک بڑی افسانوی فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں۔ اور میں کام سے ایک لمبا وقفہ لینے والا ہوں۔" لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ جڑواں بچوں والی بات سچ ہے یا جھوٹ؟ کیا واقعہ رنبیر کسی افسانوی فلم کی بات کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Ranbir And Alia Ke Twins Bache

Ranbir And Alia Ke Twins Bache - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Ranbir And Alia Ke Twins Bache. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.