چاولوں کو پکانے سے پہلے بھگونا کیوں ضروری ہے؟ جانیئے چاول پکانے سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو ہر خاتون کو لازمی جاننا چاہیئے

image

چاول کے بغیر تو کھانا اچھا ہی نہیں لگتا، کچھ لوگ ہر کھانے کے ساتھ چاول کھانا پسند کرتے ہیں اور ان کو مختلف انداز سے پکاتے ہیں۔ چاول غذا کا ایک اہم حصہ ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چالو کو پکانے سے متعلق اہم معلومات جو جاننا ہماری صحت و غذا کے لئے بہت ضروری ہے۔

چاول کیوں بھگوئیں؟

چاول کی کاشت میں پانی کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور چاولوں کو پکانے میں بھی پانی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اس لئے چاولوں میں آرسینک نامی کیمیکل جو مٹی اور پانی میں زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، اس لئے 70 فیصد آرسینک کے چاولوں میں موجود ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ اس لئے چاولوں کو پکانے سے پہلے لازمی بھگونے کا کہا جاتا ہے کیونکہ آرسینک کی موجودگی چاولوں کو سخت کر دیتی ہے اور یہ مرکبات کینسر کے پھیلاؤ کا ذریعہ بھی ہیں۔ اس لئے بھگونے سے کسی حد تک ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔

کیسے پکائیں؟

چاولوں کو ابالتے وقت سب سے پہلے ابال آنے پر پانی کو پھینک دیں اور پھر دوبارہ پانی ڈال کر دوسرا ابال دیں، کیونکہ بھیگنے سے سارے جراثیم اگر نہیں نکلے تو وہ یوں پانی کے گرم ہونے پر بآسانی خارج ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Rice Soak In Water

Rice Soak In Water - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Rice Soak In Water. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.