روٹی ہماری خوراک کا بہترین اور سب سے زیادہ مکمل جُز ہے جس کے بناء کھانا مکمل نہیں ہوتا۔ روٹی نہ کھائیں تو بھوک بھی ختم نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے بناء جسم کو طاقت و توانائی ملتی ہے۔ روٹی جہاں پیٹ بھرنے کا کام کرتی ہے وہیں وزن بھی کم کرتی ہے۔ یہ جسم کو طاقت کے ساتھ ساتھ ایسے ضروری اجزات و معدنیات فراہم کرتی ہیں جو مہنگی دوائیوں سے بھی زیادہ فائدے دیتی ہیں۔
روٹی کے لیے آٹے میں پانی ملا کر تو آپ بھی گوندھتی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں روٹی بناتے وقت آٹے میں ایلوویرا جیل ڈال کر پکانے اور اس کے استعمال کرنے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے۔ ویسے تو آپ کی آسانی کے لئے ویڈیو بھی دی جارہی ہے لیکن آپ کو ساتھ ہی کچھ فائدے بھی ہم بتا رہے ہیں جو آپ کے لیے اس موسم میں کارآمد ثابت ہوں گے۔
٭ روٹی میں ایلوویرا جیل ڈال کر استعمال کرنے سے قوتِ مدافعت بھی بڑھتی ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے۔
٭ جسم میں ہونے والے اندرونی دانوں اور تکلیف دہ پھنسیوں کے علاج میں بھی مفید ہے۔
٭ اس سے معدے کی گرمی بھی دور ہوتی ہے اور جسم میں اضافی مادوں کے اخراج میں آسانی ہوتی ہے۔
٭ اس روٹی سے وزن میں کمی بھی ہوتی ہے اور ہاضمے میں بھی مدد دیتی ہے۔