• روزہ ایک خاص عبادت ہے جس کے لئے ایک مقررہ وقت تک کے لیے کھانے پینے کو ترک کرنے کا حکم ہے۔ اس مقدس عبادت کو ادا کرتے ہوئے دن بھر میں سب ہی کو پیاس لگتی ہے اور کچھ لوگوں کو پیاس کی شدت کا احساس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
• پیاس لگنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا معدہ ٹھنڈا نہیں رہ پاتا۔ اس لئے معدے کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے آپ سحری میں یہ مشروب استعمال کریں اس سے کسی حد تک آپ کو پیاس بھی کم لگے گی اور بھوک کا بھی احساس کم ہوگا۔
ٹپ:
• شہد کی تاثیر ایسے تو گرم ہوتی ہے لیکن اس کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے یہ معدے میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔
• ایک چمچ شہد کو اگر آپ سحری میں ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں تو اس سے آپ کا معدہ بھی ٹھنڈا رہے گا اور آپ کو پیاس کا احساس بھی نہیں ہوگا۔
• شہد ساتھ ہی جسم میں کھانے کی کمی سے ہونے والی کمزوری کو بھی کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو جلد بھوک بھی نہیں لگتی۔