گردے اور جلد کو بھی صاف کرتا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا سچی بوٹی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ اور اس کے لاتعداد فوائد

image

ڈاکٹر بلقیس ہمیشہ سے ہی ہماری صحت اور خوبصورتی سے متعلق ایسے گھریلو ٹوٹکے بتاتی ہیں جو انتہائی سستے اور قابلِ استعمال ہوتے ہیں۔ بلکل اسی طرح آج ہماری ویب کی جانب سے آپ کو بتائیں گے کہ سچی بوٹی کیسے آپ کی بڑی بیماریوں کو باآسانی اور کم خرچے میں ختم کرکے آپ کی صحت کو بڑھا سکتی ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں:

'' سچی بوٹی صرف ایک جڑی بوٹی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسی بوٹی ہے جو مہنگی دواؤں کا کام اتنی آسانی سے کرتی ہے کہ ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا، لیکن اس کا استعمال کرنا آنا چاہیئے''۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا سچی بوٹی کو استعمال کرنے کا طریقہ:

٭ ایک پتیلی کو گرم کریں اور اس میں گائے کے دودھ سے بنا ہوا مکھن کا ایک چمچ ڈالیں۔

٭ اس کے بعد اس میں سچی بوٹی کا پاؤڈر مکس کریں اور 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ پھر آنچ کوہلکا کرکے پتیلی کو چولہے سے اتاریں۔

٭ پھر اس کو ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ پھانک لیں۔

پاؤڈر کیسے بنائیں؟

٭ سچی بوٹی کے پتوں کو پنسار کی دکان سے خرید کر لے آئیں اور ایک ہفتے تک ان کو ایک سفید کپڑے میں ڈھک کر رکھ دیں۔

٭ پھر ان پتیوں کو پیس لیں اور پاؤڈر کو گھر میں ہی تیار کرلیں۔

فائدہ:

ڈاکٹر بلقیس فوائد سے متعلق بتاتی ہیں کہ:

٭ تھیلیسیمیا کا سب سے زیادہ عام علاج سچی بوٹی کا اس طرح استعمال کرنا ہے۔

* اس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج ممکن ہے۔

* کیل، مہاسے، چھائیاں اور دیگر جلدکے امراض سے نجات دلاتا ہے۔

* جسمانی دردوں کے علاج میں مددگار ہے۔

* پیشاب کو بڑھاکر گردوں اور پیشاب کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔

* لیکوریا سمیت عورتوں کےمسائل کو کنٹرول کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Sachi Booti Ke Fayde

Sachi Booti Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sachi Booti Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.