زیادہ وزن سے ہونے والی بیماریوں کو روکتی ہے اور رنگ بھی گورا کرتی ہے ۔۔ کچن میں موجود سفید مرچ کے کچھ ایسے فائدے جو آج سے پہلے خواتین نہیں جانتی ہوں گی، جانیئے اور ابھی سے فائدہ اٹھائیں

image

کچن میں موجود گرم مصالحوں کے بے شمار ایسے فوائد ہیں جو ہمیں معلوم ہی نہیں ہیں اور نہ ہمارے بڑے جانتے ہیں کہ کونسا مصالحہ کس طرح فائدہ دیتا ہے،، اسی لئے ہماری ویب میں ہم لوگ آپ کے لئے ہمیشہ ہی ایسی معلومات لے کر آتے ہیں جو بہت پسند کی جاتی ہے، بالکل ایسے ہی آج ہم آپ کو سفید مرچوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کو دکنی مرچیں بھی کہا جاتا ہے اور یہ مرچیں اپنے اندر صحت کا خزانہ رکھتی ہیں۔

سفید مرچ کے فائدے:

سفید مرچ کے فائدے جان کر آج ہی سے آپ لازمی ان کو استعمال کرنا شروع کردیں گی، کیونکہ یہ کچن میں موجود تو ضرور ہوتی ہے مگر صرف چائنیز یا سوپ وغیرہ میں ڈالنے کے لئے آپ استعمال کرتی ہیں، مگر اب اس کا روزانہ استعمال کرکے آپ خود کو فٹ اور حسین بنانے کا راز جان لیں۔

وزن کم:

سفید مرچوں میں زیرو کولیسٹرل ہوتا ہے اور ساتھ ہی کیپسائن بھی موجود ہیں جو وزن کو کم کرنے میں بڑی مدد کرتے ہیں، روزانہ ایک چمچ سفید مرچ پاؤڈر کو نیم گرم پانی کے ساتھ پھانکیں، مگر خیال رہے کہ کھانے کے بعد ہی اس کو کھائیں اور پھر آپ دیکھیں گی کہ جلد ہی آپ کا وزن کنٹرول میں آنے لگے گا اور چربی کے لوتھڑے بھی خارج ہوں گے۔

زیادہ وزن کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں یعنی جس میں انسولین کی ضرورت سے زیادہ مقدار کا بننا، کولیسٹرول کی زیادتی، جسم پر کالے دھبوں کا پڑنا، ٹانگوں کا سن ہونا، ان تمام بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں سفید مرچ آپ کی مدد کرتی ہے۔

رنگ گورا:

ان مرچوں میں فلاونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود جلد کے رنگ کو کنٹرول کرنے والے میلانن کے کام کو تیز کرتے ہیں جس سے رنگ کے نکھار میں بھی مدد ملتی ہے اور دورانِ خون بھی بہتر ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ ان مرچوں کے پاؤڈر کو دہی میں مکس کرکے چہرے پر لگانا سب سے مفید ہے اور دو سفید مرچوں کو روزانہ رات بھر دو چمچ دودھ میں بھگوئیں اور صبح اٹھ کر اس سے چہرے کی کلینزنگ کریں، یہ کھلے مساموں کی گندگی کو نکال کر جلد کو صاف کرنے میں بھی مفید ہے۔

ہاضمہ بہتر:

ان مرچوں میں کارمینیٹیج نامی انزائمل خصوصیت پائی جاتی ہے جو کھانے کے بعد کھانے سے معدے کے کام میں تیزی پیدا کر دیتی ہے جس سے ہاضمہ بھی جلد سے جلد ہوتا ہے اور جسم کو طاقت و توانائی بھی فراہم ہوتی ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول:

سفید مرچ فلاوونائڈز، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہے، یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں ہماری بہت مدد کرتی ہے۔ اس سے چونکہ خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور جسم میں خون کے خلیات میں پیچز یا لوتھڑے نہیں بنتے، جس سے پورے جسم میں خون کی ترسیل بآسانی ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بلڈ پریشر اس مرچ کے استعمال سے کنٹرول رہتا ہے۔ اس کو چبا کر کھانا آپ کے بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے

بینائی :

اس میں وٹامن اے اور ریٹینیکل مرکبات پائے جاتے ہیں جوکہ آنکھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود دھول مٹی کے ذرات کو بھی خارج کرتے ہیں اور آنسو کی پوٹلیاں بھی صحیح سے کام کرنے لگتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

ہڈیاں مضبوط :

سفید مرچ میگنیشیم ، کاپر اور مینگنیج سمیت فاسفورس کا بڑا مجموعہ اپنے اندر ذخیرہ رکھتی ہیں جو کہ ہڈیوں اور کیلشیئم کی کمی کو پورا کرنے میں جسم کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے دن میں ایک مرتبہ کسی بھی طرح سے سفید مرچ کا استعمال آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Safed Mirch Ke Fayde

Safed Mirch Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Safed Mirch Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.