سردیوں میں سفید تِل کیوں کھانے چاہیئے؟ مُٹھی بھر سفید تلوں میں چھپے راز جان کر آپ بھی آج ہی انہیں خرید لائیں گے

image

ہمارے یہاں سفید تِل کا استعمال مخصوص کھانے یا پھر میٹھا بنانے میں ہوتا ہے، جو کہ اسکی افادیت سے لاعلمی کا نتیجہ ہے۔ درحقیقت ان کی غذائیت گوشت کے برابر قرار دی جاتی ہے، کیونکہ اس میں گوشت کی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں اور خاص بات تو یہ ہے کہ اس میں وہ خرابیاں موجود نہیں ہیں جو گوشت میں ہوتی ہیں۔

تل کے چھوٹے بیج ، تیل سے بھرپور ہوتے ہیں، جو سیسیم پودے پر پھلیوں میں اگتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے سفید اور کالے رنگ کے بیجوں پر مشتمل تل زمانہ قدیم سے استعمال کیۓ جا رہے ہیں، انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔

تل کی غذائی اہمیت اور فائدے:

چونکہ ان کی تاثیر گرم ہے ، اسلیئے سردی کے موسم میں ان کا استعمال نہایت مفید ہے۔ سفید تِل میں وٹامنز، منرلز، قدرتی تیل، کیلشیئم، آئرن، میگنیشیئم، فاسفورس، کاپر، زنک، فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

اس کے بے شمار فوائد ہیں یہ ذیابیطس، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں اور کشیدگی سے بچاتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتا ہے۔ مزید صحت بخش فوائد درج ذیل ہیں۔

حیض کے مسائل:

آدھا چمچ پسے تِل نیم گرم پانی کے ساتھ دن میں دو بار کھانے سے حیض کے مسائل جیسے شدید درد اور حیض کی کمی وغیرہ دور ہوجاتی ہے۔

کیلشیئم کی مقدار:

سفید تِل میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اسی لئے جو کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوں انھیں چاہئے کہ وہ سفید تِل کے ذریعے اپنی کیلشیئم کی کمی کو پورا کریں۔ لیکن بہت زیادہ نہ کھائیں۔وہ بھی نقصان دہ ہے۔

نظامِ ہاضمہ کیلیئے:

یہ نظامِ ہاضمہ کے لئے بہترین ہیں، ان میں فائبر پایا جاتا ہے جو قبض کو دور کرتا ہے۔

خون بناتا ہے:

خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے کالے تِل بہترین ہیں کیونکہ ان میں آئرن کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اگر کالے تل نیم گرم پانی میں بھگو کر گرائنڈ کر کے چھان کر اس میں دودھ ملا کر پیا جائے تو چند روز میں خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔

کمزور جسم کیلیئے:

جسم کو موٹا ،سرخ و سفید اور طاقتور بنانے کے خواہشمند افراد اس کو بادام اور خشخاش کے ساتھ رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ کھائیں اور دو تین ہفتے تک کھاتے اس کا استعمال رکھیں۔

بواسیر کیلیئے:

یہ بواسیر کے مرض میں بھی مفید ہیں۔ اس کو پانی کے ساتھ پیس کر خونی بواسیر کے علاج کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ بواسیر کا خون بند کرنے کا بہترین علاج ہے۔

You May Also Like :
مزید

Safed Til Ke Fayde

Safed Til Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Safed Til Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.