سیب میں اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر، فلیونوئڈز اور نباتاتی کیمیکلز وغیرہ پائے جاتے ہیں۔روزانہ ایک سیب کھانے کا مفید مشورہ ایک عرصے سے ڈاکٹرز دیتے آئے ہیں۔ مگر اب ماہرین نے سیب کی افادیت کے
حوالے سے ایسا انکشاف کیا ہے جس کو جان کر آپ بھی اس کو کھانے کے بارے میں سوچیں گے۔
فلاڈلفیا کی تھامس جیفرسن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق:
٭ سیب کا استعمال جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف اور سوجن کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ خواتین میں گھٹنوں اور جوڑوں کا درد مردوں کے مقابلے زیادہ پایا جاتا ہے اور اگر خواتین صرف سیب کو ہی اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرلیں تو انھیں جوڑوں کی تکلیف میں مدد مل سکتی ہے۔
٭ سکلیروسس (Sclerosis) ایسی بیماری جس کی آج تک دنیا میں کوئی دوا موجود نہیں ہے، سیب کے چھلکوں میں پایا جانے والا عنصر آرسلک ایسڈ جو کہ سیب کی رنگت کو بناتا ہے اس میں سکلیروسس
جیسی بیماری کو ختم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
٭ ایسے افراد جن کو سکلیروسس اور ہڈی جوڑ کی پرانی تکلیف ہے ان کے لئے روزانہ سیب کو اپنی غذا میں چھلکوں سمیت استعمال کرنا سب سے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔