جیسے کہ سفید سرکہ بہت سارے کاموں میں استعمال ہوتا ہے اسی طرح سیب ے سرکے میں بھی بے شمار قدرتی فوائد موجود ہوتے ہیں، جو صحت کیلیئے تو مفید ہے ہی ساتھ ہی چہرے کو خوبصورت بنانے اور روزمرہ کے گھریلو کاموں میں بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سیب کا سرکہ کیا ہے اور اس سے آپ کون کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ کیا ہے؟
ایپل سائڈر سرکہ سیب کا رس ہے جسے دو بار پکایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے، پسے ہوئے سیب کو خمیر، چینی یا کسی اور کاربوہائیڈریٹ کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ چند ہفتوں کے بعد، قدرتی بیکٹیریا اور خمیر رس کو پکاتے ہیں، کاربوہائیڈریٹ کو الکوحل میں تبدیل کرتے ہیں پھر دوسرے ابال کا عمل الکوحل کو ایسٹک ایسڈ میں بدل دیتا ہے۔ اسکے بعد یہ مارکیٹ میں پہنچتا ہے وہاں سے آپ کے گھر۔
سیب کا سرکہ گھریلو علاج کے طور پر ایک طویل عرصے سے استعمال ہورہا ہے جو گلے کی سوزش اور ویریکوز رگوں جیسی چیزوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس پر پرانی ریسرچ اتنی نہیں ہے لیکن حالیہ برسوں میں، کچھ محققین سیب کے سرکے اور اس کے ممکنہ فوائد پر گہری نظر ڈال رہے ہیں۔
سیب کے سرکے کے فوائد:
سیب کا سرکہ ہزاروں سالوں سے موجود ہے یہ قدیم زمانے میں کھانسی اور انفیکشن کے علاج کے طور پر کام میں لایا جاتا تھا۔ اور آج سیب کا سرکہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزوں کیلیئے استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ سیب کے سرکے کو کھانے میں ڈالنے کے علاوہ اور کن چیزوں کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں؛
بالوں کی خوبصورتی کیلیئے:
بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد صرف دو چمچ سیب کے سرکے کو ایک کپ پانی میں ڈال کر بال دھونے سے آپ کے بال خوبصورت، سِلکی اور چمکدار ہوجائیں گے۔
ہچکیوں کا نہ رکنا:
اگر آپ کو بہت زیادہ ہچکیاں آتی ہیں یا کبھی ایسا ہو کہ ہچکیاں رک ہی نہ رہی ہوں تو اسکے لیئے آپ ایک چمچ سیب کا سرکہ پانی میں ملا کر پی لیں، اس سے ہچکیاں آنا بند ہوجائیں گی۔
وزن کم کرنے کیلیئے:
اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سیب کے سرکے کا ایک چمچ آپ کی مدد کر سکتا ہے کیونکہ سیب کا سرکہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، زیادہ کاربوہائیڈریٹ والے کھانے کے ساتھ سرکہ لینے سے پیٹ بھرنے کا احساس بڑھتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ دن کے باقی حصوں میں 200-275 کم کیلوریز کھاتے ہیں۔
جلد کے مسائل:
سیب کا سرکہ خشک جلد اور ایکزیما جیسی جلد کی حالتوں کا ایک عام علاج ہے۔ جلد قدرتی طور پر قدرے تیزابی ہوتی ہے۔ ٹاپیکل ایپل سائڈر سرکے کا استعمال جلد کے قدرتی پی ایچ کو متوازن کرنے میں مدد کر سکتا ہے اور جلد کی حفاظتی رکاوٹ کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اسے آپ فیشل ٹونر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں، ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں اور روئی کی مدد سے اسے اپنے چہرے پر اچھے سے لگائیں۔ اسکو لگانے کے بعد منہ دھونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک قدرتی ٹونر کی طرح کام کرتا ہے، اس سے جلد کے کھلے ہوئے مسام بند ہوجائیں گے اور جلد ٹائٹ اور صاف ہوجائے گی۔
گلے کی خراش کو دور کرنے کے لیے:
سیب کے سرکے سے گررارے کرنا گلے کی سوزش کا ایک مقبول گھریلو علاج ہے۔ عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ان بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں جو گلے کی سوزش کا سبب بنتے ہیں۔ اگر آپ اسے گھر پر آزماتے ہیں تو اسبات کا دھیان رکھیں کہ آپ گررارے کرنے سے پہلے سرکے میں پانی ضرور شامل کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب کا سرکہ بہت تیزابیت والا ہوتا ہے اسلیئے اگر اسے ہی پیا یا کررارے کئے جائیں تو یہ گلے میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔