سردیوں میں نزلہ زکام اور جلد کی بیماریوں سے چھٹکارہ کیسے پایا جائے؟

image
سردیوں میں نزلہ، زکام، گلے میں تکلیف جیسی بیماریاں ہوجانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس کے علاج کے لیے آپ گھر بیٹھے قدرتی اور صحت بخش غذاؤں سے نہ صرف نجات پا سکتے ہیں بلکہ مزید بیماریوں سے بھی خود کو محفوظ کرسکتی ہیں۔

۔ اس کے لیے بہتر ہے کہ آپ شملہ مرچ کا استعمال کریں کیونکہ اس میں وٹامن سی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کے لیے نہایت مفید ہے شملہ مرچ میں نزلہ زکام کے خلاف مزاحمتی عناضر موجود ہوتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ 200 ملی گرام شملہ مرچ کا استعمال سردیوں میں آپ کو نزلہ زکام لاحق ہونے کے امکانات کو 50 فیصد کم کرتا ہے۔

وٹامن سی کی کمی آپ کو تھکاوٹ کا شکار کردیتی ہے اور سردیوں میں سستی کا باعث بنتی ہے۔ وٹامن سی کے حصول کے لیےہ آپ کینو، مالٹے یا گریپ فروٹ کا استعمال کرسکتی ہیں۔

۔ سردیوں میں جلد کی بیماری بہت عام ہے اس کے لیے آپ بھاپ میں پکی مچھلی کا استعمال کریں کیونکہ سردی کی وجہ سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کی جلد بری طرح متاثر ہوجاتی ہے جسے آپ مختلف کریموں اور لوشن کی مدد سے تو وقتی طور پر ٹھیک کرلیتے ہیں لیکن آپ کی جلد ہر تھوڑی دیر میں خشک ہونے لگتی ہے جس کے لیے بھاپ میں پکی مچھلی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Sardi Me Nazla Zukam Ka Ilaj

Sardi Me Nazla Zukam Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sardi Me Nazla Zukam Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.