چٹکی بھر سونف کے استعمال کے 10 طریقے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

image

سونف ایک مفید اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے باورچی خانے کی زینت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بھی سونف بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمونز جیسے ایسٹروجن کو تقویت پہنچانے جیسی خاصیت بھی پائی جاتی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

سونف کے استعمال کی 10 ترکیبیں:

مندرجہ ذیل سونف کے استعمال کی 10 ترکیبیں بتائی گئی ہیں جو انسانی صحت کے لئے سازگار ثابت ہوں گی۔

*سونف ، بادام ، مصری ہم وزن پیس کر ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کرنا نظر کی کمزوری دور کرنے کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

* سونف 12 گرام، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں، اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا، بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی فوری ہضم ہوگا۔

* ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب ملا لیں، اس میں چینی اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام استعمال کریں، اس سے سر کے درد اور چکر سے نجات حاصل ہوگی۔

* چوتھا طریقہ کار یہ کہ نزلہ زکام کے لئے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھا کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں، آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام استعمال کریں، نزلہ زکام دور ہوجائے گا۔

* دمہ کے لئے ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں جب آدھا رہ جائے تو اس میں شہد ملا کر مریض کو پلا دیں۔ اس کے علاوہ ہر قسم کی کھانسی میں بھی مفید ہے۔

* بخار کے لئے 8 لونگ 2 کلو پانی کا جوشاندہ بنائیں جب پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھائ تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھادیں، پسینہ آنے کے بعد بخار اُتر جائے گا۔

* سونف 5 گرام، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام ، خونجان 2 گرام، تمام اشیاء کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پینے سے دل کو قوت و فرحت ملتی ہے۔

* سونف اور گُڑ کو ہم وزن لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے، اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہئے۔

* سونف کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن کم اور پیاس بجھاتی ہے ، بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے،اس کے علاوہ سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لئے بھی کارآمد ہے۔

* آدھا چمچ سونف ،چند پتے پودینے کے، دو ہری الائچی اور ایک اِنچ پیاز کا ٹکڑا 1 گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں جب آدھا کپ رہ جائے تو قہوے کی طرح پی لیں، یہ دست اور اُلٹی میں بے حد مفید ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Saunf Ke Fayde

Saunf Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Saunf Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.