فٹنگ والے کپڑے پہننے سے تیزابیت کیوں ہوتی ہے ؟ سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت ختم کرنے سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو سب کیلئے جاننا ضرروی ہیں

image

جب معدے میں بننے والی تیزابیت غذا کی نالی میں داخل ہوتی ہے تو سینے کی جلن کا احساس ہوتا ہے، اور سینے سے لے کر گردن تک شدید جلن کا احساس ہو سکتا ہے۔ سینے کی جلن سے نجات حاصل کرنے کے لیے ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں، تاہم گھریلو علاج اور طرزِ زندگی میں تبدیلی لا کر بھی اس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

سینے کی جلن کو کم کرنے والی غذائیں

غذا میں تبدیلیاں معدے کی تیزابیت کو متاثر کر سکتی ہیں کچھ غذائیں سینے کی جلن کو بڑھا سکتی ہیں اور کچھ غذائیں کمی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ سینے کی جلن کم والی غذائیں درج ذیل ہیں

کیلا کھائیں

یہ کم تیزابیت والا پھل ہے جو معدے کے تیزاب کو بے اثر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اس سے آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوامحسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس لیے آپ کے زیادہ کھانے کا امکان کم ہے۔

سلاد اور سبزیاں

پانی سے بھرے کھانے جیسے کھیرا ، ککڑی اور تربوز پیٹ میں تیزابیت کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پودوں پر مبنی خوراک استعمال کرتے ہیں ان میں زیادہ مقدار میں سینے کی جلن کی علامات کم ہوتی ہیں۔

دہی کا استعمال

دہی تیزابیت ختم کرنے میں عارضی علاج کے طور پر کام کرتی ہے، وہ کھانے جن میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے وہ معدے کی تیزابیت کا سبب بن سکتے ہے۔

ادرک کی چائے

ادرک کی چاۓ دن میں ایک یا دو کپ تین پیئیں یہ نہ صرف سکون بخش مشروب الکلائن ہے، بلکہ یہ سوزش کش بھی ہے جو معدے کی جلن کو دور کرنے اور معدے کو سکون پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

احتیاطی تدابیر

۔ کپڑے ڈھیلے پہنیں، ماہرین کہتے ہیں وہ کپڑے جو پیٹ کے حصے کے ارد گرد چپکے ہوئے ہوتے ہیں وہ پیٹ کےاندرونی حصے کو تنگ کر سکتے ہیں، آپ کے معدے کو نچوڑ سکتے ہیں اور تیزاب کو غذائی نالی میں واپس دھکیل سکتے ہیں۔

۔ کھانے کے فوراً بعد لیٹ مت جائیں ماہرین کہتے ہیں کھانے کے بعد ایک گھنٹے تک سیدھا رہنا ضروری ہے

۔ ضرورت سے زیادہ کھانے سے پرپیز کریں کیونکہ جب آپ کا معدہ پھیل جاتا ہے اور پھول جاتا ہے، تو تیزاب دوبارہ بڑھ سکتی ہے

۔ خالی پیٹ نہ رہیں، کھانے یا ناشتے کے بغیر تین سے چار گھنٹے سے زیادہ وقت گزارنا تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔ کم کھانا کھائیں اور آہستہ کھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Seene Ki Jalan Me Kya Khaye

Seene Ki Jalan Me Kya Khaye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Seene Ki Jalan Me Kya Khaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.