اگر آپ بھی ناشتہ نہیں کرتے تو ایسا ہرگز نہ کریں ۔۔ جانیے وہ کون سی عادات ہیں جو صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں

image

زندگی خدا کی دی ہوئی بہت خوبصورت امانت ہے ۔اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔اگر ہم اپنی صحت کی ترف سے لا پر واہی برتیں گے تو صحت خراب ہو جائے گی اور ہمارا جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جائے گا

ناشتہ چھوڑنا:

ناشتہ ہمارے دن کی ابتدا ہوتی ہے یہ اگر صحیح نہ ہو تو آ پ کا پورا دن برباد ہو سکتا ہے ۔اس لئے ایک اچھا ناشتہ ضرور کرنا چاہیے۔اس سے آپ کی دن بھر کی کار کردگی پر بھی فرق پڑتا ہے ۔ناشتہ نہ کرنے سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے،اس کے علاوہ میٹا بولزم سست ہو جاتا ہے جس سے بھوک زیادہ لگتی ہے اور وزن میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال :

اسمارٹ فون کے زائد استعمال سے آپ کو بھاری نقصان اٹھاناپڑ سکتا ہے۔گردن مستقل نیچے رکھنے سے گردن پر تنائو بڑھ جاتا ہے ،اس کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بھی اثر پڑتا ہے اور آپ کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا:

زیادہ دیر تک بیتھے رہنے سے کمر اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہو سکتی ہے ۔عام طور پر نوکری کرنے والے افراد زیادہ دیر تک بیٹھے رہیں تو ان کی گردن،ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے مہروں میں تکلیف ہو سکتی ہے۔جس سے ان کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

سگریٹ نوشی کا متواتر استعمال:

سگریٹ نوشی یوں تو صحت کے لئے ویسے بھی مضر ہے لیکن اس کا متواتر استعمال پھیپھڑوں کو تباہ و برباد کر دیتا ہے۔اسی لئے خواتین ہوں یا مرد حضرات دونوں کے لئے سگریٹ نوشی نقصان دہ اور کینسر کا سبب ہو سکتی ہے۔

مرغن غذائوں کا استعمال :

ہمارے دیسی لائف اسٹائل میں مرغن غذائوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ رات کو دیر تک جاگنا،ورزش نہ کرنا ،ہماری صحت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔اس سے کولیسٹرول کی سطح خون میں بڑھ جاتی ہے جس کی دل کے دورے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔اس لئے مرغن غذائوں کا استعمال ہفتے میں ایک یا دو دفعہ سے زیادہ نہیں کرنا چاہیے

You May Also Like :
مزید

Sehat Ke Liye Nuksan Da Aadat

Sehat Ke Liye Nuksan Da Aadat - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sehat Ke Liye Nuksan Da Aadat. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.