سینے کی جلن اور بدہضمی کو ختم کرنے کا نسخہ
سونف کو ہم اپنی روزمرہ کی کئی ساری اشیاء میں استعمال کرتے ہیں مگر سونف کا بنیادی مقصد پیٹ کے امراض کاعلاج ہے ۔ سونف سوگرام استعمال کرنے سے 26 کیلوریز پیدا کرتی ہے ۔ سونف پیٹ کے علاوہ سینے کی جلن ، بدہضمی اور خاص طور شیر خوار بچوں میں پیٹ کے مروڑ کے لئے بہت مفید ہے ۔
50گرام سونف ،200گرام پانی میں شامل کرکے 10منٹ تک اُبال لیں یہ درج بالا تمام امراض میں مفید ہے ۔