کیا آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے؟ تو شادی سے پہلے یہ ٹیسٹ لازمی کروالیں تاکہ ۔۔

image

شادی ایک ایسا رشتہ ہے کہ جس میں دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر رہتے ہیں،اسلام میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے۔ لباس تن کو ڈھانپتا ہے،تن کی ساری خوبیوں اور خامیوں کو چھپا لیتا ہے ،اسی طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کو ڈھانپ کر دنیا کے سامنے اپنا ایک مطمئن اور خوش چہرہ پیش کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ماں باپ بہت ارمانوں سے اپنے بچوں کی شادی کرتے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد علیحدگی یا طلاق کی نوبت آ جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ،ایسا اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ شادی کے بعد پتہ چلتا ہے کہ لڑکا یا لڑکی میں کچھ میڈیکل پرابلمزتھیں۔ جس کی وجہ سے ایک ساتھ گزارا مشکل ہو گیا ۔یا بعض جوڑے اولاد کی نعمت سے محروم رہ جاتے ہیں اس کی بھی مختلف وجوہات ہوتی ہیں تو اسی لئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اورلڑکی اپنا چیک اپ کروا لیں اور اگر ڈاکٹر کہے تو کچھ ٹیسٹ کروالیں۔ تاکہ بعد کے مسائل سے بچ سکیں۔

کون سے ٹیسٹ کروانا چاہیے:

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے مردوں اور عورتوں دونوں کو ٹیسٹ کروا لینا چاہیے۔ اس میں: تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ، فرٹیلٹی ٹیسٹ، ہارمونز کا ٹیسٹ، خواتین کو پیلوک کا الٹراساؤنڈ کروانا چاہئے اس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ اندر بچہ دانی کی کیا پوزیشن ہے،اس کے علاوہ ایک ٹیسٹ سیکسوئل ٹرانسمٹڈ ڈیزیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ خدانخواستہ دونوں میں سے کسی کو کوئی ایسی بیماری تو نہیں ہے جو ایک دوسرے کے لئے خطرناک ہو۔اس کے علاوہ ایچ آئی وی ایڈز کا بھی ٹیسٹ کروالیں،بلڈ گروپ ضرور معلوم کروائیں کیونکہ اگر بلڈ گروپ میچ نہیں ہوں گے تو اس سے حمل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اور آگے حمل ضایع ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ عموماً بلڈ گروپ اگر میچ نہیں ہورہے ہوتے تو اس سے اسقاط حمل یا بچے کے ابنارمل ہونے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ یہ ٹیسٹ کروالیں اور آئندہ کی پیچیدگی سے بچ سکیں۔ اس کے علاوہ مردوں کا سیمن سپرمز ٹیسٹ ہوتا ہےیا سیمن اینالائز ٹیسٹ جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ ان کے ہاں اولاد ہو سکتی ہے یا نہیں۔

یہ تمام ٹیسٹ اگر شادی سے پہلے کروالئے جائیں تو آئندہ کی بد مزگی اور پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ ان میں سے کچھ خواتین کے ٹیسٹ ہیں اور کچھ مردوں کے۔ ان کو کروانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو نی چاہیے، وقت کے ساتھ ساتھ ذہنوں کو کشادہ ہونا چاہیے، وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

You May Also Like :
مزید

Shadi Se Pehle K Medical Test

Shadi Se Pehle K Medical Test - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Shadi Se Pehle K Medical Test. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.