شگفتہ اعجاز کی بیٹی نے 8 مہینے میں 23 کلو وزن کس طرح کم کیا؟ اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے تو جانیے بھوکا رہے بغیر وزن کم کرنے کا ایسا طریقہ جو ہر لڑکی کے کام آئے

image

شگفتہ اعجاز کی بیٹی ہنیہ اور اس کے شوہر دونوں نیوٹریشنسٹ ہیں۔ ہنیہ اور ان کے شوہر نے کچھ روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں وزن کم کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ ہم نے شادی سے پہلے یہ سوچ لیا تھا کہ ہمیں اپنا وزن کم کرنا ہے، تو ہنیہ نے منگنی کے بعد ہی سے اپنے آپ پر کام کرنا شروع کر دیا تھا تاکہ جلد وزن کم کرسکے۔

ہنیہ نے اپنے ناشتے سے متعلق بتایا کہ میں 11 بجے سو کر اٹھتی ہوں اور اس کے کچھ گھنٹوں بعد تک کچھ بھی کھانا پسند نہیں کرتی، اس لئے یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ صبح کا ناشتہ جلدی کرنا چاہیے۔ میں صبح ایک ڈبل روٹی پر مکھن لگا کر اسکریمبل ہوئے انڈے کے ساتھ کھاتی ہوں اس کے علاوہ انڈے کے اوپر مکس سیڈز ضرور چھڑکتی ہوں جس میں 7 اقسام کے بیج اور نمک ہوتا ہے۔ پھر کولڈ کافی پیتی ہوں اور چاکلیٹ یا آئس کریم جیسا کوئی اسنیک بھی کھالیتی ہوں۔

ہنیہ نے دوپہر کے کھانے سے متعلق بتایا کہ میرے شوہر اور دیور تینوں ڈائیٹنگ پر ہیں۔ دوپہر اور رات کا ایک ہی کھانا ہم تینوں کے لئے بنتا ہے جسے میں 6 حصوں میں تقسیم کردیتی ہوں اس سے وقت بھی بچتا ہے اور کھانا بھی آرام سے پک جاتا ہے

روٹی چاول بھی نہیں چھوڑا اور وزن بھی کم کرلیا

ہنیہ کا ویڈیو میں بتایا کہ میں نے صرف 8 مہینے میں 23 کلو وزن کم کیا ہے۔ سب سے اچھی بات اس دوران یہ رہی کہ میں نے کچھ بھی کھانا نہیں چھوڑا۔ بہت زیادہ سخت ڈائیٹ کرنے سے وزن کم ہوجاتا ہے لیکن پھر بھوک لگتی ہے اور انسان جب سب ہی کچھ کھانے لگتا ہے تو وزن واپس بھی ڈبل ہو جاتا ہے اس لیے کیلوریز کو گنتے ہوئے ہر چیز کھائیں اور ساتھ ورزش کو بھی معمول کا حصہ بنائیں ۔

اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے تو اس طریقے کو اپنائیں اور کم وقت میں وزن کو کنٹرول میں لے آئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ براؤن بریڈ کا استعمال اور براؤن چاولوں کا استعمال کریں یہ آپ کی کیلوریز کو بھی نارمل رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی کنٹرول رکھتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Shagufta Ejaz Daughter Weight Loss Tip

Shagufta Ejaz Daughter Weight Loss Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Shagufta Ejaz Daughter Weight Loss Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.