صرف خوبصورت باتیں اور چہرے ہی نہیں بناتیں خوبصورت کام بھی کرتی ہیں ، ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ایسا کیا کیا کہ لوگوں کے دل جیت لیۓ

image

مارننگ شو کی میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی ڈاکٹر شائستہ لودھی پیشے کے اعتبار سے سکن اسپشلسٹ بھی ہیں ۔ خوبصورت باتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خوبصورتی کو نکھارنے کے ہنر سے واقف ڈاکٹر شائستہ لودھی عوام میں بہت محبت کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔

سیلاب سے متاثرہ افراد

جیسا کہ آج کل پورا ملک سیلاب کے آفت کے سبب پریشانی سے دو چار ہے اس وقت ملک کا دو تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور کروڑوں کی املاک کو نقصان بہنچا ہے ۔ حاملہ خواتین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے بچے پیدا کرنے پر مجبور ہیں چھوٹے چھوٹے بچے پانی کے سبب پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں کہیں بھوک ہے تو کہیں بیماری ہر طرف سے آفتوں نے ان لوگوں کو گھیر رکھا ہے

شوبز کے لوگ اور سیلاب زدگان

جہاں اس وقت پورا ملک سیلاب زدگان کی مدد کے لیۓ ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں ۔ چاہے وہ عام انسان ہوں یا سیاست دان یا پھر شوبز سے جڑے لوگ ہر کوئی اپنی طاقت کے مطابق اپنے بھائی بہنوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ کہیں حدیقہ کیانی اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کے لیۓ راشن جمع کر رہی ہیں تو کہیں شان اور دوسرے بڑے اداکار بھی دل کھول کر امداد دے رہے ہیں ان افراد میں ایک ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی ہیں جو عملی طور پر سیلاب زدگان کے لیۓ نکل پڑی ہیں

ڈاکٹر شائستہ لودھی اور میڈیکل کیمپ

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ضرورت کو سمجھتے ہوۓ میڈیکل کیمپ میں عملی طور پر سیلاب زدگان کے علاج کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔سادہ سے لباس میں بغیر میک اپ کے پوری توجہ اور بے غرضی سے کیمپ میں مریضوں کا علاج کرتے ہوۓ ڈاکٹر شائستہ لودھی ایک بالکل بدلے ہوۓ روپ میں نظر آئيں جس کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا

سوشل میڈيا صارفین کی تعریف

ڈاکٹر شائستہ لودھی کے اس عمل کو سوشل میڈيا صارفین نے نہ صرف بہت سراہا بلکہ بے ساختہ اپنے کمنٹ کے ذریعے تعریف پر مجبور ہو گۓ کچھ لوگوں نے ان کو اس نیک عمل پر دعائیں بھی دے ڈالیں اور ان کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرماۓ جب کہ کچھ افراد نے ان کے ملٹی ٹیلینٹ کو نہ صرف سراہا بلکہ ماشا اللہ بھی کہا امید ہے کہ ڈاکٹر شائستہ کے اس عمل کی باقی لوگ بھی پیروی کریں گے

You May Also Like :
مزید

Shaista Lodhi Free Medical Camp

Shaista Lodhi Free Medical Camp - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Shaista Lodhi Free Medical Camp. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.