بیماری میں کھانا بھی پڑتا ہے اور زبردستی میک اب بھی ۔ اداکارہ شہزین راحت کو کون سی سنگین بیماری ہے جس سے متعلق بات کرتے ہوئے وہ رو پڑیں

image

"پہلے میں یہ ویڈیو نہیں بنانا چاہتی تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ لوگ کہیں گے کہ اپنے آپ کو روتے ہوئے کون ریکارڈ کرتا ہے؟ ایسا تو کچھ نہیں ہوتا، پھر اتنا تیار کیوں ہو رہی ہو؟ لیکن پھر میں نے سوچا کہ یہ میرا اکاؤنٹ ہے اور میری زندگی ہے۔ میرا حق ہے کہ میں جو کہنا چاہتی ہوں وہ کہوں۔ یہ ویڈیو میں نے جہ دکھانے کے لئے بنائی کہ ذہنی تناؤ کیا ہوتا ہے اور اس سے میں کس طرح نمٹتی ہوں" شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی فنکارہ ہیں۔ زعا سنبھل کے اور کیسا ہے نصیباں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد شہزین ٹیلیویژن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ لیکن ایک عام انسان کی طرح وہ بھی ذہنی تناؤ اور انزائٹی سے جنگ لڑ رہی ہیں جسے اس ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالی گئی اس ویڈیو میں شہزین بھری ہوئی آنکھوں کے ساتھ سو کر اٹھتی ہیں اور روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے رو پڑتی ہیں۔ ساتھ ہی شہزین یہ بھی لکھتی ہیں کہ دوستوں آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔ ہم دنیا میں ایک دوسرے کے لئے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Shehzeen Rahat Shares Personal Anxiety Video

Shehzeen Rahat Shares Personal Anxiety Video - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Shehzeen Rahat Shares Personal Anxiety Video. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.