ہمارے اطراف میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جن کے سر میں مسلسل درد رہتا ہے یا اکثر ہی انہیں سر میں تکلیف کی شکایت رہتی ہے۔ جس میں ایک بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل ہے۔ مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟
۔ سر درد کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے ٹینشن، نیند کا پورا نہ ہونا، ٹریفک وغیرہ۔
-
* سر درد کی سب سے بڑی وجہ غذا میں
میگنیشیم کی کمی ہوتی ہے۔
-
* اس لیے اپنی غذا میں میگنیشیم شامل
کریں تاکہ آپ کے سر درد میں کمی آجائے۔
-
* کیلوں، چاکلیٹ، بادام ، پنیر،
مچھلی ، سبزیوں اور پھلوں میں میگنیشم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
-
* اس کے علاوہ آُپ ادرک کا بتایا گیا یہ
نسخہ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
ادرک کی چائے
-
* ادرک سر درد سے نجات کے لیے ایک
بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کر کے سر درد سے
نجات دیتی ہے۔
-
* ادرک کے تین ٹکڑوں کو دو کپ پانی میں
ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں۔
-
* پھر اسے چائے کی شکل میں تیار کر
کے استعمال کر لیں۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔