اگر آپ کو بھی رات بھر نیند نہیں آتی تو جانیے ڈاکٹر عیسٰی کا بتایا ہوا طریقہ جو رات بھر پُر سکون نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے

image

بے خوابی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں ایک آدمی یا عورت کو یا تو نیند بالکل ہی نہ آئے یا پھر بہت کم آئے۔ یہ اپنے آپ میں ایک مرض جیسی کیفیت ہو سکتی ہے یا پھر کسی مرض یا بیماری کی وجہ سے یہ کیفیت ہو سکتی ہے۔ اکثر بوڑھے لوگ کم سوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انتہائی تجسس یا ٹینشن کی وجہ سے بھی کبھی لوگ سو نہیں پاتے۔ مثلًا ایک اہم امتحان کی تیاری کی بے چینی، آنے والے دن کے کوئی اہم واقعے کے بارے میں بے چینی کی کیفیت، وغیرہ۔ کوئی انتہائی فکر کی بات کی وجہ سے بھی لوگ سو نہیں پاتے، مثلًا لوگ بچوں کے تعلیمی اخراجات، شادی اور اعلٰی تعلیم کے اخراجات کی پریشانی کی وجہ سے بھی کم سوتے ہیں۔ کسی امکانی خوشگوار واقعے کی سوچ کے غالب ہونے سے بھی نیند نہیں آتی، جیسے کہ کسی انعام کو حاصل کرنے کا تصور، بیرون ملک دورے کی سوچ، وغیرہ ۔ اس وقت دنیا میں جتنی زیادہ بے خوابی کا مرض بڑھ چکا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ جو لوگ اس مرض کا شکار ہیں ان کی عمر25 سال کم ہو جاتی ہے۔ رات کی نیند نہ آنا یا رات کو نہ سونا بیماریوں کو دعوت دینا ہے۔ وقت سے پہلے آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں ، مزاج میں چڑچڑا پن اور بد مزاجی آجاتی ہے۔ اسی تکلیف یا بیماری کے علاج کے لئے ہم ڈاکٹرعیسٰی کا نسخہ لائے ہیں جس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کچھ ہی دن میں بغیر دوا کے اپنی قدرتی نیند سونے لگیں گے۔ اس کا حل بہت سادہ اور آسان ہے لیکن اس کو کچھ دن باقاعدہ استعمال کرنا ضروری ہے۔

گلِ بنفشہ 25 گرام

گلِ گاؤزبان 25 گرام

کدو کے بیج 50 گرام

خشخاش 50 گرام

ان چاروں چیزوں کو ملا کر پاؤڈر بنا لیں ،رات کو سونے سے پہلے ایک ٹی اسپون پانی کے ساتھ لے لیں ۔ اور اس کے ساتھ ہی سونے کا ماحول بنا کر لیٹ جائیں اپنے آس پاس سے گیجٹس ہٹا دیں اور سونے کی تیاری کریں۔ کیونکہ دوا کھانے کے بعد اپنے کاموں میں اگر آپ لگے رہیں تو آپ کو اس طرح نیند کبھی نہیں آئے گی بے خوابی کے مریضوں کو چاہئے کہ اپنی روٹھی نیند کو منانے کے لئے کچھ تیاری کریں اور نیند کو بھی کچھ پروٹوکول دیں۔ یہ دوا کھانے کے کچھ ہی دن بعد انشاء اللہ آپ کو خود سے ہی دوا کے بغیر ہی نیند آنے لگے گی اور آپ کا نیند کا سائیکل صحیح ہو جائے گا ۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی لائف اسٹائل میں بھی تبدیلی لائیں ۔ اور اپنے کھانے پینے کے نظام کو درست کریں ۔ رات کا کھانا جلدی کھا لیں رات میں کیفین کی چیزوں مثلاً چائے کافی وغیرہ سے گریز کریں اور ہلکی پھلکی چہل قدمی کر لیں تو بہتر ہے۔

You May Also Like :
مزید

Sleeping Disorder Dr Essa Remedy

Sleeping Disorder Dr Essa Remedy - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sleeping Disorder Dr Essa Remedy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.