سوہانجنا کے پسے ہوئے پتوں کا شاندار نسخہ جو ایک دفعہ استعمال کرے بار بار استعمال کرنا چاہیں

image
سوہانجنا کے پائوڈر کے فوائد سوہانجنا ایک ایسا پودا ہے، جس کے تازہ پتّوں میں پروٹین، دہی سے دو گنا، پوٹاشیم، کیلے سے تین گنا ، کیلشیم، دودھ سے چار گنا، وٹامن اے، گاجر سے چار

گنا، وٹامن سی، سنگترے سے سات گنا، آئرن، پالک سے نو گنا اور باداموں سے تین گنا زائد پایا جاتا ہےاوراگر اس کے پائوڈر کی افادیت کی بات کی جائے تو وہ بہت زیادہ بڑھ جاتی

ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، وٹامن بی ون، بی ٹو، بی تھری،بی سکس اور وٹامن سی، جب کہ منرلز ، کاپر، پوٹاشیم، کرومیئم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق: "سوہانجنا کا پائوڈر تین سو سے زائد بیماریوں مثلاً ذیابطیس، دِل کے امراض، بُلند فشارِ خون، خون کی کمی، جوڑو ں کے درد اور ڈیپریشن جیسی بیماریوں کے علاج

میں مفید ترین اجزاء ہے۔" سوہانجنا پائوڈر میں بڑی مقدار میں امائنو ایسڈزہوتے ہیں جو ہمارے لیئے کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہیں۔

استعمال کیسے کریں؟

• اس کو استعمال کرنے کے لیئے آپ سوہانجنا کے پتے لائیں ان کو دھوپ میں سکھا کر پیس لیں اور پائوڈر بنا کر پانی کے ساتھ پھانک لیں۔ لیکن اس سے کیا ہوگا۔۔۔۔؟

آئیے جانتے ہیں کہ سوہانجنا پائوڈر آپ کے کتنے مسائل میں مفید ہے۔

• یہ دودھ پلانے والی مائوں کے لیےبھی ایک بہترین ٹانک ہے جو بچوں کی صحت اور ماں کے لیئے ملٹی وٹامنز کا کام کرتا ہے۔

• سرطان سے بچاؤ کے لیے اس کا استعمال مفید ہے۔

• یہ دائمی نزلے زکام کے لیئے دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

• اس میں موجود پوٹاشیم دماغ اور اعصابی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ دماغ کے خلیوں کی عُمر، دماغی صلاحیتوں اور ذہانت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

• اس میں وٹامن اےپایا جاتا ہے جوکہ آپ کی آنکھ، جلد، دِل اور معدے کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتاہے۔

• سوہانجنامیں کیلشیم دودھ سے چار گنازیادہ پایا جاتا اور یہ آپ کے ہڈیوں کی مضبوطی کے لیئے مفید ہے۔

• اس میں آئرن پایا جاتا ہے جوکہ خون کے سُرخ خلیے بنانے میں مدد فراہم کرتاہے۔

You May Also Like :
مزید

Sohanjna Ke Fayde

Sohanjna Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sohanjna Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.