محفوظ طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ بس اسے رات بھر پانی میں بھگا کر رکھ دیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے سویا بین کے وہ فائدے جو آپکی صحت کیلیئے بہت مفید ہیں

image

ایشیا میں سویابین زیادہ تر کھانے کے طور پر پکائی اور کھائی جاتی ہے، لیکن مغربی ممالک میں بہت زیادہ پروسیس شدہ سویا مصنوعات عام ہیں۔ سویا کی مختلف مصنوعات ہوتی ہیں جس میں سویا آٹا، سویا پروٹین، ٹوفو، سویا دودھ، سویا ساس، اور سویا بین کا تیل شامل ہے۔

سویابین پروٹین اور چکنائی کا بہت بھرپور ذریعہ ہے مزید یہ کہ ان میں فائبر کا اعلیٰ مواد آپ کے آنتوں کی صحت کے لیے اچھا ہے۔ سویابین وٹامن ای اور بی، کیلشیم، آئرن، فائبر، زنک، غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز اور آئسوفلاوونز کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق سویابین جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی اچھا ہے۔

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ڈاکٹر بلقیس سویا بین سے کیا بناتی ہیں، اسے کیسے استعمال کرنا ہے اور کن مسائل کیلیئے کرنا ہے۔

بھگا کر کھائیں:

جن لوگوں کو بیڈ کولیسٹرول کا مسئلہ ہے وہ ایک گلاس گرم پانی میں سویا بین کے دس دانے اور ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ڈال کر پندرہ منٹ کیلیئے رکھ دیں، پھر یہ پانی چھان کر ایک گلاس سادے پانی میں رات بھر بھگو کے رکھیں۔ صبح سویا بین چبا کر کھالیں اور اسکا پانی پی لیں۔

سویا مِلک:

سویا ملک بنانے کیلیئے اوپر دیئے ہوئے طریقے سے سویا بین کو رات بھر بھگا کر رکھیں، صبح اسکے چھلے اتار کر بلینڈر میں پانی کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کر لینا ہے، جب بلکل دودھ کی شکل کا ہوجائے تو اسےنکال لیں۔ اب چولہے پر ایک دیگچی کو گرم کرکے اس میں یہ ڈال کر دو گلاس بھر کے پانی شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں تا کہ اس کا دودھ الگ ہوجائے۔ جب یہ پوری طرح پک جائے تو اسے ململ کے کپڑے سے چھان کر گلاس میں نکال لیں اور اگر چاہیں تو شہد ڈال کر پیئں۔

سویا بین کا دودھ ان خواتین کیلیئے بہت اچھا ہے جنھیں مینوپوز یعنی جن کے حیض بند ہوگئے ہیں، ویٹ ریڈکشن یعنی محفوظ طریقے سے وزن کم کرنے کیلیئے فائدہ مند ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلیئے:

شوگر میں باڈی کو کاربوہائیڈریٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ میں اسٹارچ ہوتا ہے ایسے میں جو لوگ گوشت خور نہیں ہوتے وہ کیا کریں؟ ان کے لیئے سب سے بہترین ہوتے ہیں سویا بین۔

آپکو کرنا یہ ہے کہ سویا بین کو بھگا کر چھلکے اتار دیں اسکے بعد اسے ابال لیں۔ جب اُبل جائیں تو اس میں باریک کٹا ہوا دھنیا، پودینا، پسی ہوئی کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر چاٹ جیسا بنا کے کھا لیں۔ اس سے نہ صرف شوگر والوں کو فائدہ ہوگا بلکہ کولیسٹرول بھی کنٹرول ہوگا اور اسکن الرجی میں بھی اسکا استعمال فائدے مند ہے۔

You May Also Like :
مزید

Soybean Ke Fayde By Dr Bilquis

Soybean Ke Fayde By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Soybean Ke Fayde By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.