روزانہ اسٹرابیری کے چند دانے خواتین کے وزن، جلد اور بالوں کے مسائل کو کریں کنٹرول

image
ویسے تو ہر پھل کے ہی بے شمار فوائد ہوتے ہیں اور ہر پھل انسانی جسم اور صحت کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے لیکن آج ہم اس پھل کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جس کا آج کل موسم بھی ہے اور کھانے میں انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔

ہم بات کر رہے ہیں اسٹرابیری کی خواتین کے بہت سے امراض میں اسٹرابیری کا استعمال بے حد مفید ہے۔

اسٹرابیری ہر سال فروری سے جولائی کے مہینے میں بازاروں میں آتی ہے۔ لال رنگ کا یہ پھل دکھنے میں چھوٹا جبکہ فوائد بے شمار مالک ہے ۔

ایک جدید طبی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔

اس پھل میں مختلف وٹامنز، معدنیات اور ںظامِ ہضم کو بہتر بنانے والے فائبر موجود ہتے ہیں جو جلد کی شادابی ،خلیوں اور مدافعاتی نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ دل اور کینسر میں مرض کی شدت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ اسٹرابیری میں خواتین کے لیے کون سے فوائد چھپے ہیں۔

۔ اسٹرابیری میں ایک معدنی جزو بورون کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو خواتین کے جسم میں خاص ہارمونز کی سطح بڑھا دیتا ہے، جس سے یہ پھل نسوانی امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

۔ اسٹرابیری کا استعمال چہرے سے جھائیاں ختم کر کے چہرے کو تروتازہ اور شاداب بناتا ہے۔

۔ اسٹرابیری میں وٹامن ایچ (بایوٹن) ہوتا ہے جو بالوں اور ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے۔

۔ اسٹرابیری وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

۔ اسٹرابیری انسانی ذہن کے خلیوں کو مضبوط کر کے یادداشت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

۔ اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے جلد کھنچی رہتی ہے۔ ہم جلد بوڑھے نہیں ہوتے اور ہماری جلد پر جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔ اسٹرابیری میں وٹامن اے، سی اور ای ہوتے ہیں جن سے وہ خلیے مضبوط ہو جاتے ہیں جن کے کمزور ہونے کی وجہ سے جلد پر بڑھاپا آجاتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Strawberry Ke Fawaid

Strawberry Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Strawberry Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.