شوگر میں مبتلا فرد کو دن بھر کھانا کیسے کھانا ہے؟ جانیں اس ڈائٹ پلان میں

image

ذیابطیس (شوگر) کی بیماری کیا ہے؟

ذیابطیس (شوگر) ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسانی جسم کے اندر انسولین کی مقدار کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ ہوجاتی ہے اس کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کی بینائی میں کمی ، وزن میں بہت زیادہ اضافہ یا حد سے زیادہ کمی ، مستقل تھکن، دماغ کی رگ پھٹنے جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

کن لوگوں میں پائی جاتی ہے ؟

شوگر کے بارے میں یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ صرف ان ہی لوگوں کو ہوتا ہے جو میٹھے لوازمات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ یہ ان لوگوں میں زیادہ پایا جارہا ہے جو میٹھی چیزوں کو ایک محدود مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔

یہ کسی بھی شخص کو ہوسکتا ہے یا تو ورثے میں یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد میں پیدا ہوتی ہے ۔

زیادہ تر شوگر انڈیا اور پاکستان میں پائی جاتی ہے کیونکہ یہاں خاندانی نظام بھی ہے اور کنبے بڑے بڑے بھی ہیں جس سے اس کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے۔

کیسے کنٹرول کیا جائے؟

اگر آپ اس مرض میں مبتلا ہیں تو گھبرائیں نہیں متوازن غذا مثلاً کاربوہائیڈریٹس ،پروٹین ،چکنائی ،وٹامن اور ضروری مقدار میں کیلوریز سے بھرپور ڈائٹ پلان جس پر عمل کرنے سے آپ کے شوگر کی مقدار کنٹرول کرنا نہایت آسان ہوسکتا ہے۔

ڈائٹ پلان:

ہم بتا رہے ہیں آپ کو ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک کا بھرپور غذائی پلان جو آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

صبح کا ناشتہ:

دلیہ، آلوچے، اخروٹ، دہی، بلیو بیریز، تخم، ملنگا، بادام، انڈے، دودھ ان تمام چیزوں کو اپنے ناشتے میں استعمال کریں اور شوگر پر قابو پالیں۔

دوپہر کا کھانا:

دوپہر میں ہلکے کھانوں کا استعمال آپ کے ہاضمے پر بھی بھاری نہیں ہوگا اور انسولین کی مقدار بھی نہیں بے قابو ہوگی۔

چنے، چاول، گوبھی، پپیتا، پالک، بھنی چکن، کدو، مکئی، لوبیا اور مسور کی دال ان اشیاء کا استعمال آپ کی شوگر کو کنٹرول کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

رات کا کھانا:

رات کے کھانے میں ان اشیاء کا استعمال مفید رہے گا:

تندوری چکن، نان، روٹی، سلاد، بوائل چاول، مٹر، بینگن

پھل:

پھل تو سارے ہی فائدے مند اور رسیلے ہوتے ہیں مگر شوگر میں ان پھلوں (ناشپاتی اسٹرابیری، کیلا، سیب) کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

مندرجہ بالا پلان کو اگر آپ اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں تو یہ یقیناً آپ کو مدد فراہم کرسکتی ہے شوگر کی روک تھام میں۔ یہ ڈائٹ پلان میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس، لین پروٹین اور صحت مند چربی جیسے غذائی اجزاء شامل ہیں جو کہ شوگر کے مریض کی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے-

You May Also Like :
مزید

Sugar Diet Plain

Sugar Diet Plain - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sugar Diet Plain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.