ذیابطیس یعنی شوگر ایک ایسا مرض ہے جس میں مریض کو ہر چیز پھونک پھونک کر کھانی پڑتی ہے تاکہ کوئی ایسی چیز نہ کھا لیں کہ جس سے شوگر بڑھ جائے اور کوئی خطرہ پیدا ہو جائے۔
ایسے میں شوگر کے مریضوں کو کون کون سے پھل کھانے کی اجازت ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے تا کہ آپ بنا کسی فکر وہ تمام پھل استعمال کر سکیں جن کو استعمال کرنے سے شوگر کے بڑھنے کا خطرہ نہ رہے۔
شوگر کے مریضوں کے لئے مفید پھل
• گرمیوں کا موسم ہے اور آم گرمیوں کی سوغات ہے آم یوں تو بہت مٹھاس بھرے ہوتے ہیں مگر اس سے شوگر کے مریضوں کو زیادہ خطرہ نہیں البتہ ایک مقدار میں استعمال کریں حد سے تجاوز نہ کریں۔
• جامن ایسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو ذیابطیس سے لڑنے میں مددگار ہیں اس لئے جامن کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے بہت بہترین ہے اس کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے اور شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• شوگر کے مریض اسٹرابیری، رس بیری اور بلو بیری ان تمام کا استعمال کر سکتے ہیں، بیریز ذیابطیس کے مریضوں کے لئے سُپر فوڈ ہے کیونکہ اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔
• آڑو کھانے میں کھٹا اور میٹھا زائقہ رکھتے ہیں مگر ان کے استعمال سے ذیابطیس کے مریضوں کو کوئی نقصان نہیں، یہ بھی فائبر سے بھرپور پھل ہے۔
• سیب آئرن فائبر اور وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے اس کا استعمال جہاں آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھے گا وہیں شوگر بھی نہیں بڑھے گی۔
• چیری جتنی چھوٹی اتنی ہی فائدے مند بھی ہے، اس کا استعمال خون کو صاف کرتا ہے، یہ دل کے امراض، کینسر اور ذیابطیس سے لڑنے میں مفید ہے، چیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا ہے اور اس کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے فائدے مند ہے۔
• کینو وٹامن سی سے مالا مال ہوتا ہے، اس میں فولیٹ اور پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے، جو بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے لئے مفید ہے، وہ پھل جو زائقے میں کھٹے ہوں شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہیں